پارٹی جمہوریت اور ملک کے لیے مرحوم مخدوم امین فہیم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،الحاج اعجاز علی شہانی

جمعرات 21 نومبر 2024 17:47

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2024ء) سینیئر پارٹی رہنما اور بزرگ سیاستدان مخدوم امین فہیم مرحوم کی برسی پر سابق ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی الحاج اعجاز علی شہانی نے مخدوم امین فہیم کو ان کی 9ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،پارٹی،جمہوریت، اور ملک کے لیے مخدوم امین فہیم کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

مشکل ترین ادوار ، خاص طور پر آمرانہ حکومتوں کے خلاف جدوجہد میں وہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔مخدوم امین فہیم ثابت قدمی اور بہادری کی علامت تھے۔شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔مخدوم امین فہیم نے پیپلز پارٹی کے ترقی پسند، جامع اور جمہوری پاکستان کے وژن کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔\378