سندھ ہائی کورٹ ، نقیب اللہ قتل کیس رائو انوار و دیگر کی بریت کیخلاف اپیل کنندہ اور ملزمان کے وکیل عدالت میں پیش نا ہوسکے،سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

پیر 25 نومبر 2024 14:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار و دیگر کی بریت کیخلاف اپیل کنندہ اور ملزمان کے وکیل عدالت میں پیش نا ہوسکے،جس بعد سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار و دیگر کی بریت کیخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

اپیل کنندہ اور ملزمان کے وکیل عدالت میں پیش نا ہوسکے۔ عدالت نے اپیل کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ اپیل مقتول نقیب اللہ کے بھائی عالم شیر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ اپیلوں میں موقف اپنایا گیا تھا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے راو انوار سمیت دیگر ملزمان کو بری کرکے اہم شواہد نظر انداز کیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے 2023 میں عدم شواہد کی بنا پر رائو انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا۔