
پاک سر زمین پر سانس لینا بھی محال
پاکستان میں میں فضائی آلودگی ہر سال گزرتے سال کے ساتھ خطرناک حد تک بڑھتی جار ہی ہے
بدھ 27 نومبر 2024 13:02

(جاری ہے)
چندروز پہلے ملتان میں ائیر کوالٹی انڈیکس 2000 کی سطح عبور کر کے2 ہزار 135 تک جا پہنچا۔
تشویشناک بات یہ ہے کہ 300 سے زائد ائیر کوالٹی انڈیکس مضر صحت ہے ۔جنوبی اور وسطی پنجاب شدید سموگ کی لپیٹ میں رہے، اب فضائی ا ٓلودگی پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں تک بھی پھیل گئی ہے۔ پشاور سمیت کے پی کے دیگر اضلاع بھی فضا آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔پنجاب میں اسموگ مستقل چیلنج بن چکا ہے،اس مسئلے کو بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے جوڑا جاتا ہے لیکن حکومت کے پنجاب اسمبلی میں پیش کیے گئے اپنے ہی اعداد و شمار حکومتی وزراء کا منہ چڑا رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اسموگ کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے ٹرانسپورٹ فضائی آلودگی میں 39 فیصد حصہ ڈال رہی ہے۔صنعتی آلو دگی 24 فیصد، انرجی 16 فیصد اور فصلوں کی باقیات کو جلانا15 سے 20 فیصد اسموگ کا سبب بن رہی ہیں۔ ماہرین ماحولیات کے مطابق صنعتی سرگرمیاں،ٹرانسپورٹ اور کمرشل سرگرمیاں بڑی وجوہات ہیں۔اینٹی سائیکلون کی وجہ سے ہوا ایک جگہ اکٹھی ہو جاتی ہے ۔ ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، مارچ 2024 کے اعدادو شمار کےمطابق پاکستان میں 35 سے 40 ملین موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہو ئیں جس میں 6 ملین لاہور ڈویژن میں رجسٹر ڈ ہوئی تھیں۔ لاہور میں رہائشی علاقوں کے قریب فضا کو آلودہ کرنے والے انڈسٹریاں قائم ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا دھواں چھوڑنے والے بھٹے بند ہو گئے؟ کیا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں یا انڈسٹری کو لگا م ڈالی گئی؟کیا سموگ کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ کیلئے کوئی پالیسی متعارف کروا ئی گئی؟ نئی ہاوسنگ سوسائٹیوں سے متعلق کوئی پالیسی بنائی گئی؟ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے شجرکاری مہم میں حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا؟ کیا صنعتی ایریاز سے متعلق کوئی لانگ ٹرم پلان سامنے آ یا؟۔کیا لاہور میں تعمیراتی کام بند ہوگئے ۔؟کیااسکول ،کالج بندکرنے سے اسموگ کی شدت میں کمی آئی؟ ان سوالوں کا جواب آپ کو نہیں ملے گا کیونکہ حکومتیں سنجیدہ ہوتیں تو گزشتہ 10 برس سے کوئی نہ کوئی ٹھوس حکمتِ عملی سامنے آ چکی ہوتی ۔حکومتیں جب تک ان حقائق سے نظریں چراتی رہیں گی تب تک اسموگ اور فضائی آلودگی سے چھٹکارا نہیں پایا جا سکتا۔مزید مقامی خبریں
-
افواجِ پاکستان ڈیزاسٹر کا شکار قوم کے لیے امید کی کرن ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
سیرتِ مصطفیؐ کا پیغام اتحاد و اخوت اور خیر خواہی ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری
-
گلبرگ لاہور میں وکلا برادری کا گرینڈ ناشتہ، بار الیکشن مہم میں نئی سرگرمی
-
لاہور: جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں مادر مرحبا انور سلطانہ فری گائنی وارڈ کا افتتاح
-
چشن آزادی پروگرام ڈربن ساؤتھ افریقہ
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر پانی کی کمی، توانائی بحران جیسے مسائل کے خاتمے اور خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے تدارک کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا
-
راشد لطیف خان یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقاریب
-
جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال لاہورمیں یومِ آزادی کی پر وقار تقریب
-
پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کے زیر اہتمام وزکڈز سمر کیمپ اختتام پذیر، 140 بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم
-
ریزلینٹ اینڈ رائزنگ پاکستان' مہم: بلوچستان سے اتحاد، شمولیت اور قومی یکجہتی کا پیغام
-
پولیس افسران کا فیصل آباد پریس کلب کا دورہ،
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.