
یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15پیسے فی لٹر تک اضافہ متوقع جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے
فیصل علوی
جمعرات 28 نومبر 2024
13:50

(جاری ہے)
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔اس سے قبل یکم نومبرکو ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاگیاتھا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیاگیاتھا۔حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے کا اضافہ کیاتھا جبکہ قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے مقرر کی گئی تھی۔قیمتوں کے اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 247.03 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر248.38 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت251.29 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر255.14 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت163.02 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 161.54روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت150.12 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر147.51 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی بیشی کے تناظر میں کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.