
نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کی جارہی ہے،نوجوان جھوٹے پروپیگنڈوں کو مسترد کردیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
جمعہ 29 نومبر 2024 12:57

(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ بلوچستان کی ہر باصلاحیت اور پوزیشن ہولڈر طالبہ کو پنک سکوٹی دیں گے، طالبات کے لئے جامع پنک سکوٹی سکیم متعارف کرارہے ہیں ، بلوچستان میں خواتین کو بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں۔
وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان میں 5 خواتین ڈپٹی کمشنر ز،30مرد ڈپٹی کمشنرزسے اچھا کام کررہی ہیں ، غیر متوازن ترقی کو لیکر ریاست کے خلاف نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے پاکستان کے خلاف منظم سازشیں ہورہی ہیں، انہوں نے کہاکہ مختلف ممالک سے منظم سازش کے تحت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کی جارہی ہے، نوجوان جھوٹے پروپیگنڈوں کو اپنے سوشل میڈیا اکانٹس سمیت عملی اقدامات کے ذریعے مسترد کردیں،مستونگ میں معصوم طالب علموں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، ہزارہ کمیونٹی اور بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی بچیوں کا خون بہایا گیانوجوانوں کی مدد سے دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے ۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہم اپنے تعلیمی ادارے ویران ہونے نہیں دیں گے، طالب علم اور نوجوان کرپشن کے خلاف اپنے والدین کو آگے بڑھنے پر قائل کریں ، اسمبلی میں پہلے روز وعدہ کیا تھا کہ یہاں کوئی نوکری نہیں بکے گی، الحمدللہ وعدے کی تکمیل کررہے ہیں، آج پشین میں میرٹ کے باعث ایک جمعدار کی بیٹی کو سرکاری ملازمت ملی ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ پورے صوبے میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں ، مواقعوں کی کمی ہے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرکے ان کی ریاست سے دوری ختم کریں گے، کرپشن کے خلاف اقدامات میں نوجوانوں نے میرا بازو بننا ہے میرا ساتھ دینا ہے تاکہ ملکر بلوچستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کرسکے ۔مزید قومی خبریں
-
مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈرز کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 5.8 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی
-
سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی، پی ٹی اے کے اہم اقدامات
-
وزیراعلیٰ کا ٹوکیو میں ہنڈا کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوریا کایہارا سے ملاقات
-
چیچہ وطنی، جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
-
راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کر کے مادرِ وطن کی عزت و وقار کا دفاع کیا، سردار ایاز صادق
-
غیر قانونی ٹرالنگ بلوچستان کے ماہی گیروں اور مقامی لوگوں کیساتھ ظلم کے مترادف ہے ،کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گجرانوالہ میں لاپتہ خاتون کی لاش سیوریج نالے سے برآمد ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
-
ضمنی انتخابات سے راہ فرار تحریک انصاف کی شکست کا اعتراف ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
-
بلاول بھٹو کا گھوٹکی کے سابق صدر اجمل ڈھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
گدھے کا گوشت ، حلال جانور کے گوشت سے مہنگا ہوتا ہے ، فوڈ چین ایک دوسرے کی ساکھ متاثر کرنے کے لئے اس طرز کی مہم چلاتے ہیں ، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.