
تم میں دم ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاو
جسے گورنر راج لگانے کا شوق ہے وہ اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لے، علی امین گنڈاپور کا چیلنج
محمد علی
ہفتہ 30 نومبر 2024
00:03

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنے لیڈر کیلیے اتنی بڑی تعداد میں عوام نکلے، چلینج کرتا ہوں تاریخ میں اتنا بڑا مارچ دکھائیں، ہم اپنے کارکنان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جنہوں نے یہ حرکت کی انہیں عبرت ملے گی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ بھی ہم کریں، ہمیں مجبور نہ کریں کہ پھر نعرہ لگائیں کہ ایسا صحیح تو پھر ایسا ہی صحیح، جب پنجاب پولیس کے اہلکار پکڑے گئے تو انہوں نے عمران خان کے نعرے لگائے۔ عمران خان کا حکم تھا کہ ڈی چوک تک جاؤ اور ہمارے لوگ وہی تک گے اگر کوئی آگے گیا تو میں یقین سے کہتا ہوں ان میں بھی ماسک والے لوگ ہونگے، ریڈ زون کسی کے باپ کا ہے؟ جواب یہ دو کہ گولیاں کیوں ماری؟۔ ہمارے شہداء نے جس مقصد کیلئے قربانیاں دیں ہم انشاءاللہ وہ مقصد حاصل کریں گے، ہمارے شہداء کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔ علی امین گنڈاپور نے حکومتی رہنماوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیشرم، بیغرت کہتے ہیں کہ بھاگ گئے، میرے لوگ کیا دہشتگرد ہیں؟ تُم گولیوں مارو اور بیچارے کھڑے رہیں گے، اب جب اسلحہ اُٹھا کر آئیں گے تو بتائیں گے بھاگتا کون ہے، تگڑے ہو جانا۔ اسلحہ، بارود، پیسہ ہمارے پاس بھی ہے ڈرو اُس وقت سے جب ہم کہیں گولی کا جواب گولی سے ہے، تمہارے باپ میں جرات ہے تو لگاؤ گورنر راج چیلنج کرتا ہوں، اس صوبے میں رہ گئے تو تم اپنے باپ سے پیدا نہیں ہوئے ہوں گے۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
وزیراعظم کا پاور سیکٹر میں اصلاحات پر اظہار اطمینان، اویس لغاری کا اعتماد اور حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر
-
مشکل حا لات میں حکومت سنبھا لی، چیلنجز پر قابو پانے کے لئے کٹھن سفر طے کیا، شہبازشریف
-
شہید ڈی ایس پی رحمین خان کی عظیم قربانی کو سلام‘قوم کے سر کا تاج ہیں، محسن نقوی
-
شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس
-
وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کادورہ آذربائیجان، وزیرِ اعظم ، وزیر انصاف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقاتیں
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے افغانی سفیر کی ملاقات، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال
-
چیف جسٹس کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججزکی کارکردگی کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.