بلوچستان کے بیشتراضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 2 دسمبر 2024 14:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2024ء) بلوچستان کے بیشتراضلاع میں اآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق با رکھان، قلات، خضدار، قلعہ عبداللہ،ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد،جھل مگسی، بو لان،جعفر آباد، ژوب، شیرانی ، موسیٰ خیل، نصیر آباد ،لورالائی، سبی، کوہلو اورآوران میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے دیگر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا کو ئٹہ شہر میں رات کے وقت سردی میں اضا فہ ہو گیا وادی کو ئٹہ میں کم سے کم3ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات 2،نوکنڈی6، سبی16،گوادر 15، تربت17، جیونی میں کم سے کم 16ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا ، خضدار 08، بار کھان 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے صو بے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فے کا امکان ہے۔