چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی حضرت محبوب سبحانی ؒکے مزار پر حاضری،سید علی حسن گیلانی کے اہل خانہ سے تعزیت

منگل 3 دسمبر 2024 17:47

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی  کی حضرت محبوب سبحانی ؒکے مزار پر ..
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے منگل کو اوچ شریف میں حضرت محبوب سبحانی ؒکے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے اپنے خاندان کے دیگر بزرگوں کے مزارات پر حاضری دی۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق ایم پی اے سید افتخار حسن گیلانی سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےسید غوث معین الدینؒ کی دستار بندی کی۔ سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد مخدوم بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کے ہمراہ مرحوم سابق ایم این اے سید علی حسن گیلانی کے اہل خانہ، جن میں ان کے چچا سید ظفر حسن گیلانی، ان کے بھائی ایم این اے سید سمیع الحسن گیلانی, کزن ایم پی اےسید عامر علی شاہ گیلانی اور مخدوم سید سہیل گیلانی شامل ہیں، سےاظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سید علی حسن گیلانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے یہ خیالات سابق ایم این اے سید علی حسن گیلانی کے گھر اوچ شریف اپنے دورے کے دوران پیش کیے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم ایک مہربان اور رحم دل شخص تھے۔ ان کا انتقال گیلانی خاندان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ سید ہادی گیلانی، سابق ایم پی اے شاہ رخ ملک، ڈپٹی کمشنر بہاولپور فرحان فاروق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور اسد سرفراز، اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ نوید حیدر، حبیب خان گوپانگ، دیوان تقی، اور علاقے کے دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔