Live Updates

گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر فٹبال اور والی بال کی ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ

منگل 3 دسمبر 2024 19:30

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2024ء) گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر نےتیسرے ہائر ایجوکیشن سپورٹس چیمپئن شپ میں فٹبال اور والی بال کی ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ اپنے نام کر لی ۔ پرنسپل نعیم الحق چوہدری کی ٹیم انچارج اور فاتح کھلاڑیوں کو مبارکباد اور مزید کامیابی کے لیے دعائیں ۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام تھرڈ سپورٹس چیمپئن شپ کے مقابلہ جات گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر میں منعقد ہوئے ۔

ضلعی سطح پر فٹبال کا فائنل میچ گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس بھکر کے درمیان کھیلا گیا ۔ جس میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر نے شاندار کامیابی حاصل کی ۔ والی بال کا فائنل میچ گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر اور گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج آف کامرس دریاخان کے درمیان کھیلا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر نے کامیابی حاصل کی ۔

ان میچز کے مہمان خصوصی پر نسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر پرو فیسر نعیم الحق چوہدری، چیئرمین سپورٹس بورڈ پرو فیسر امجد سعید چوہدری ، سیکرٹری سپورٹس بورڈ پرو فیسر محمد رمضان خا ن سیالوی اور پر وفیسر عبد العزیز انجم تھے ۔ان شاندار کامیابیوں پر پرنسپل نعیم الحق چوہدری نے فٹبال ٹیم کے انچارج پرو فیسر محمد رمضان خان سیا لوی ، والی بال ٹیم کے انچارج پرو فیسر محمد عمران خان ممڑ ، کو چ پرو فیسر عصمت اللہ خان نیازی اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مزید محنت کریں ۔

سرگودھا ڈویژن اورصوبائی سطح پر کامیابی حاصل کر کے اپنےادارے اور بھکر کا نام روشن کریں ۔ میچز میں پرو فیسر راحیل عدنا ن خان نیازی ، پرو فیسر عمران خان ممڑ ، پرو فیسر محمد اکرام کمبوہ ، پرو فیسر اشرف خان ، پر وفیسر شیخ محمد مصطفیٰ ، پرو فیسر محمد عارف ، پرو فیسر شیخ محمد اکرام سمیت طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات