کراچی میں سرد ہوائیں تھوڑی تاخیر سے آئی ہیں، اور کلائمنٹ چینج کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے،چیف میٹرولوجسٹ

کراچی میں اگلے ہفتے درجہ حرارت کم ہوکر 10 سے 12 سینٹی گریڈ تک جانے جبکہ آئندہ 2سے 3 دن میں بلوچستان میں سردی بڑھنے کاامکان ہے،سردار سرفراز

جمعرات 5 دسمبر 2024 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2024ء) چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہاہے کہ کراچی میں سرد ہوائیں تھوڑی تاخیر سے آئی ہیں، اور کلائمنٹ چینج کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبرکے مہینے میں کراچی میں درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک آگیا ہے، آئندہ دنوں میں 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی میں اگلے ہفتے درجہ حرارت کم ہوکر 10 سے 12 سینٹی گریڈ تک جانے جبکہ آئندہ 2 سے 3 دن میں بلوچستان میں زیادہ سردی پڑنے کاامکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہرآنے والاسال گزشتہ سال کے نسبتاً گرام ہی گزرتا ہے، جبکہ عام طور پر دیکھا جارہا ہے کہ سردی کا دورانیہ کم اور شدت میں بھی کمی آرہی ہے، آئندہ دو ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ سردی کے سیزن میں فوگ تو ہوتی ہے، دیکھاجائے تو فوگ کی شدت میں کمی آگئی ہے۔سردارسرفراز نے مزید کہا کہ لاہور و گردنواح کا علاقہ ہوائوں سے متاثر ہوتا تھا، اب ہوائوں کارخ بھارت کی جانب ہوگیا ہے، ہوائوں کا رخ بھار ت کی جانب ہونے سے اسموگ میں کمی آئی ہے۔