ڈالرز ذخائر ساڑھے 16 ارب ڈالرز کی سطح سے اوپر چلے گئے

اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 12.03ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4.58ارب ڈالرہوگئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 دسمبر 2024 21:50

ڈالرز ذخائر ساڑھے 16 ارب ڈالرز کی سطح سے اوپر چلے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2024ء) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 620ملین ڈالر اضافہ کے بعد 16.62ارب ڈالرہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 29نومبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 12.03ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4.58ارب ڈالرہوگئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 620ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔29 نومبر 2024ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 620 ملین ڈالر کے اضافہ سے 12,038.3 ملین ڈالر ہو گئے۔ اس اضافہ کی بنیادی وجہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کی وصولی ہے۔

متعلقہ عنوان :