
9 مئی کا ورد اور تسبیح ن لیگ بار بار پڑھتی رہی لیکن پی ٹی آئی کی مقبولیت مزید بڑھ گئی
9 مئی کے باوجود پی ٹی آئی نے 8 فروری کو الیکشن جیتا، اب ان کو فیض حمید کی تسبیح اور ورد مل گیا ہے، کوشش کرکے دیکھ لیں جنرل فیض والی تسبیح ن لیگ کے گلے پڑے گی۔رہنماء پی ٹی آئی زرتاج گل
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 12 دسمبر 2024
21:47

(جاری ہے)
لیکن جب فوٹیج اور ثبوت آئے تو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں یہ تھا کہ نہتے لوگوں اور حاملہ خواتین پر گولیاں چلائی گئیں۔
اسی طرح 26 نومبر کا جو واقعہ ہوا، اس میں 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے مظاہرین اسلام آباد آئے ، بھوکے پیاسے تھے سردی ان کو لگ رہی تھی، وہ کسی جائیداد یا زمین کے جھگڑے کے لئے نہیں آئے تھے۔ وہ ایک نظریے کیلئے آئے تھے وہ بہت شعور والے لوگ تھے۔ مظاہرین کی بغیر کسی وارننگ کے 12 گھنٹے بجلی بند رکھی گئی اور لوگوں پر آپریشن کیا گیا۔ اگرپی ٹی آئی مظاہرین سنگجانی نہیں گئے تو پھر بھی کیا حکومت کے پاس گولی چلانے کی دلیل ہے؟ یہ میرے ساتھ ڈی جی خان آئیں، شفیق کے گھر چلتے ہیں، میرے ساتھ والے حلقے سے تعلق ہے، تین دن لاش ہسپتال میں رہی، گھر والوں سے بیان حلفی لیا گیا کہ تم لاش تب دفناؤ گے جب بیان حلفی دو گے ۔ زرتاج گل نے کہا کہ 9 مئی کا ورد اور تسبیح ن لیگ بار بار پڑھتی رہی لیکن پی ٹی آئی کی مقبولیت مزید بڑھ گئی ،9مئی کے باوجود پی ٹی آئی نے 8 فروری کو الیکشن بھی جیت لیا، آپ کاغذوں میں وزیراعظم ہیں اصلی وزیراعظم نہیں ،اب ان کو فیض حمید کی تسبیح اور ورد مل گیا ہے، آپ کوشش کرکے دیکھ لیں جنرل فیض والی تسبیح ن لیگ کے گلے پڑے گی، فیض حمید فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.