
آئینی بینچ کا 26 ویں ترمیم سے متعلق درخواستوں پر سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے میں کرنے کا عندیہ
خصوصی عدالتوں سے متعلق کیس کا جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں اور 26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخواستیں اس کیس کے بعد سننی ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں جنوری کے دوسرے ہفتے مقرر کرنا چاہتے ہیں، جسٹس امین الدین
فیصل علوی
جمعہ 13 دسمبر 2024
14:24

(جاری ہے)
ہم نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں بھی مقرر کرنی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر فریقین نے 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں دائرکیں تھیں۔
پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاتھا۔پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔بیرسٹرگوہر نے درخواست سپریم کورٹ میں کی ، جس میں وفاق، وزارت قانون اور سیکرٹری صدر کو فریق بنایا گیا تھا۔قبل ازیںاپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزاروں میں ایڈووکیٹ منیر احمد بھی شامل تھے۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، صدر مملکت اور وزیر اعظم کو فریق بنایا گیاتھا سپریم کورٹ نے آئینی درخواست کو ڈائری نمبر الاٹ کردیاتھا۔اس کے علاوہ جماعت اسلامی پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست وکیل عمران شفیق کے ذریعے دائر کی گئی تھی جس میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا تھا۔قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کو سماعت کیلئے منظور کر لیا تھا۔آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیئے تھے کہ آئین عدلیہ کا نہیں پارلیمنٹ کا معاملہ ہے، آپ نے آئین کے آرٹیکل 239 کا جائزہ لیا تھا؟۔بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر فریقین سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاتھا۔اس کے علاوہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ )کے سربراہ اختر مینگل اور فہمیدہ مرزا نے 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کیا تھا جبکہ درخواست گزاروں میں محسن داوڑ اور مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی شامل تھے۔درخواست میں 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں 26 ویں آئینی ترمیم کو پاس کروانے کے طریقہ کار پر سوال اٹھایا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
-
پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
-
فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے
-
گوتیرش کی انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش
-
افغانستان: پاکستان اور ایران سے لوٹنے والے مہاجرین ایک انسانی بحران
-
گرمی کی غیر معمولی لہر کے بعد بارشوں کا تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.