Live Updates

پی ٹی آئی سول نافرمانی کی تحریک اور مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی

عمران خان 15دسمبر کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، سول نافرمانی کی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا وہی مئوقف ہے جو عمران خان کا ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 دسمبر 2024 21:05

پی ٹی آئی سول نافرمانی کی تحریک اور مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 13 دسمبر 2024ء ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سول نافرمانی کی تحریک اور مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی، عمران خان 15دسمبر کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، سول نافرمانی کی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا وہی مئوقف ہے جو عمران خان کا ہے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول نافرمانی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مئوقف وہی ہے جو عمران خان کا ہے، بانی پی ٹی آئی 15دسمبر کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

پی ٹی آئی اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹی، عمران خان بالکل بھی اپنے مئوقف سے پیچھے نہیں ہٹے، کیونکہ جب سب دروازے اور قانونی راستے بند کردیتے ہو، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد جو عدالتوں کی صورتحال ہے۔

(جاری ہے)

8 فروری کو الیکشن کو لوٹا گیا، عوام کے فیصلے کو رد کیا گیا۔ 26 نومبر کو جو کچھ ہوا اس سے پیچھے نہیں ہٹ رہے۔ ہم بند گلی میں نہیں بیٹھ سکتے۔

ہمیں کہاجارہا ہے کہ آپ پر تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں، نہ عدالتی راستہ اور الیکشن کے ذریعے کچھ ہوگا، سول نافرمانی کو اس تناظر میں دیکھنا چاہئے۔ہماری خواہش ہے کہ آئین قانون چلے اور احتجاج کا حق دیا جائے۔ لیکن ایف آئی آرز درج کردی جاتی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مذاکرات اور سول نافرمانی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ ایک ہاتھ میں تلوار تھام کر دوسرے ہاتھ سے مصافحہ نہیں ہوسکتا۔ تحریک انصاف اپنے کندھوں پر نیا بوجھ نہ لادے پہلے ہی بہت بوجھ ہے۔ پی ٹی آئی کے اپنے لئے رعائتیں مانگنے اور ملک کو نقصان پہنچانے کے منصوبے ساتھ نہیں چل سکتے۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات