9 مئی کوکٹینر جلانے کا مقدمہ، مراد سعید، حماد اظہر، اسلم اقبال سمیت پی ٹی آئی کے روپوش رہنماء اشتہاری قرار

زبیر خان نیازی ،واثق قیوم، حامد رضا گیلانی ،عبدالصمد اور محمد جاوید کو بھی اشتہاری قرار دیاگیا، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے تھانہ نصیر آباد کے مقدمے میں پولیس کی درخواست پر کارروائی کی

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 14 دسمبر 2024 12:15

9 مئی کوکٹینر جلانے کا مقدمہ، مراد سعید، حماد اظہر، اسلم اقبال سمیت ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 دسمبر 2024)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنماوں اسلم اقبال ، حماد اظہر، مراد سعید، زبیر خان نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید، عبد الصمد اور واثق قیوم کو اشتہاری قرار دیدیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزمان کو اشتہاری قرار دیا،عدالت نے تھانہ نصیر آباد کے مقدمہ میں پولیس کی درخواست پر کارروائی کی۔

دوران سماعت پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو چکے ہیں۔ وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے مگر ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، زبیر خان نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید، عبد الصمد اور واثق قیوم کو اشتہاری قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ (ن) کا دفترجلانے کے کیس میںپی ٹی آءرہنما ﺅںحماد اظہر، اسلم اقبال، مراد سعید اور دیگر کو اشتہاری قرار دیا تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سے متعلق پولیس کی درخواست کی سماعت کی تھی۔عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماوں حماد اظہر، مراد سعید، اسلم اقبال، واثق قیوم، زبیر خان اور دیگر کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے تھے۔

پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش تھے۔تمام ملزموں کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں 2 جبکہ ایک مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاون پولس نے درج کر رکھا ہے۔قبل ازیں بھی لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،پی ٹی آئی رہنماءیاسمین راشد،محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی تھی۔

پی ٹی آئی رہنماﺅں نے صحت جرم سے انکارکیاتھا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج مناظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کی سماعت کی تھی۔شاہ محمودقریشی ،یاسمین راشد اور محمورالرشید کو اے ٹی سی عدالت میں پیش کیاگیاتھا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج مناظر علی نے عدالت میں فرم جرم پڑھ کر سنائی تھی۔عدالت نے تھانہ شادمان جلاو گھیراو کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیاتھا اور سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی تھی۔