عوام پاکستان خود ساختہ مہنگائی معاشی بدحالی سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں

کبھی ادویات اشیائے خرد و نوش سمیت سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے رائے شہادت خاں کھرل

پیر 16 دسمبر 2024 14:25

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2024ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار رائے شہادت خاں کھرل کوارڈینیٹر رائے مظہر حسین کھرل نے کہاکہ عوام پاکستان خود ساختہ مہنگائی معاشی بدحالی سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں کبھی ادویات اشیائے خرد و نوش سمیت سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے پنجاب سرکار اور فیصل اباد کی ضلعی انتظامیہ بلیک مافیا کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں عوام کے زخموں پر مرہم کی بجائے نمک پاشی کے علاوہ تیز نشتر سے غریبوں کو کاٹا جا رہا ہے کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے ورکرز اور اپنے حلقہ انتخاب کی عوام کی جانب سے بڑھتی ہوئی نان سٹاپ مہنگائی کے خلاف حکومتی نااہلی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نیکہا کہ حکومتی دعوے عوام کو دھوکہ دینے کیلئے کافی ہیں نہ مہنگائی میں کوئی کمی آئی نہ ہی غریب آدمی کو کوئی معاشی ریلیف ملا پہلے بجلی کے بل دن کے وقت تارے دکھا رہے تھے اب سوئی گیس کے بل غریبوں کے گھروں میں رات دن کی نیند اڑا رہے ہیں خدا کیلئے حکمرانوں! عوام پر کچھ تو رحم کرو گھی اور کوکنگ آئل،گھی کے ساتھ دیگر اشیائے ضروریہ انڈے مچھلی کا گوشت، ایل پی جی گیس، خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بلاجواز مصنوعی اضافہ جاری ہے جسے کوئی پوچھنے والا ہے ضلعی انتظامیہ منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح نا کام آن لائن کے مطابق مصنوعی مہنگائی کی آڑ میں اشیائے ضروریہ کی قمیتوں میں روزبروز اضافہ ہورہاہے حفیظ انجم جنجوعہ کہاکہ کس قدر معاشی نا انصافی ہے کہ چند دنوں میں گھی ائل اور چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں کوئی روکنے والا نہیں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت 450 روپے سے بڑھ کر 600 روپے تک پہنچ گئی، جس میں 150 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ عام کمپنی کا گھی جو کہ 390سے 450 روپے میں فروخت ہو رہا تھا اب اس کی بھی قیمت 550 روپے تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ہوٹلوں، ریستورانوں کے مالکان پریشان ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے درمیان چھوٹے کا روبار کرنے والے دکاندار کوفیکٹرمالکان اور ضلعی انتظامیہ کے کرپٹ اہلکار دونوں ہاتھوں سے لوٹ ر ہے ہیں جس کی وجہ مہنگائی کم نہیں ہورہی۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران اگر بات کی جائے خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے نے صارفین کے ساتھ ساتھ چھوٹے تاجروں کو بھی متاثر کیا ہے۔ فیکٹری مالکان اور سپلائی کرنے والے ذخیرہ اندوزوں نے ایک ماہ کے دوران خود ساختہ اضافہ کرکے کروڑوں روپے کی جھوٹے دکانداروں اور صافین سے لوٹے ہیں