
یورپی یونین مقبوضہ کشمیر میں بلاتاخیر انسانی حقوق کی پامالیاں رکوانے کیلئے کردار ادا کرے، علی رضا سید کا یورپی حکام کو خط
پیر 16 دسمبر 2024 22:00
(جاری ہے)
خط میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ دنیا کے تمام لوگوں اور تمام قوموں کے بنیادی حقوق کے حصول کا ایک مشترکہ معیار ہے لیکن دنیا کی سب سے بڑی نام نہادجمہوریت کادعویداربھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ماورائے عدالت قتل، جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کو قتل کر کے ان کی میتوں کو اہلخانہ کے حوالہ نہ کرنے ، نہتے شہریوں، سیاسی رہنمائوں ، انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو جھوٹے الزامات کے تحت جبری طورپرگرفتار کرنے میں ملوث ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو جبرا خاموش کردیا گیا ہے اور ان میں سے بہت سے صحافی کالے قوانین کے تحت جیلوں میں قیدہیں۔ علی رضا سید نے کہاکہ بھارت کی ایک عدالت نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی ہے اور وہ جرم بے گناہی کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری سکالر ڈاکٹر قاسم فکتوبھی 31سال سے قید ہیں جنہیں کشمیر کا نیلسن منڈیلا بھی کہا جاتا ہے۔ انسانی حقوق کے ممتاز کارکن خرم پرویز، جنہیں2023میں دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ مارٹن اینالز ایوارڈ سے نوازا گیاتھا ،بھی تین سال سے غیر قانونی طورپر قید ہیں جبکہ انسانی حقوق کے ایک کارکن محمد احسن انتو بھی دو سال سے زائد عرصہ قیدہیں۔علی رضا سید نے عزم ظاہر کیاکہ کشمیر کونسل ای یو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو انکے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول اور کشمیری سیاسی نظربندوں کی رہائی تک بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یورپ میں اپنی آواز اٹھاتی رہے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پر امن حل تک خطے میں پائیدار اور مستقل امن کا قیام ممکن نہیں ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دنیا اسرائیل کو غزہ میں انسانی تباہی کے نئے ارتکاب سے روکے،ہائی کمشنر اقوام متحدہ
-
امریکی صدر نے کملا ہیرس کے شوہر کو ہولوکاسٹ بورڈ سے برطرف کر دیا
-
مودی نے فوج کو گرین سگنل دے دیا، بھارتی میڈیا کا دعوی
-
ترک دلہن نے 1 کروڑ 12 لاکھ مالیت کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا
-
امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر لاپتا
-
امریکی صدر کا فوجی اخراجات میں 12 فیصد اضافے کا اعلان
-
چین ڈیل کرنا چاہتا ہے، ہم ڈیل کرنے جارہے ہیں، ٹرمپ
-
مجھے پوپ بنایا جائے، امریکا کے صدر ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
نیتن یاھو اور رونن بار کے درمیان تنائو، اسرائیل رونن بار کی برطرفی سے پیچھے ہٹ گیا
-
ہارورڈ یونیورسٹی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ، ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کرا دیں
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.