وزیراعلی سید مراد علی شاہ کا سکھر سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

منگل 17 دسمبر 2024 22:01

وزیراعلی سید مراد علی شاہ کا سکھر سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، ترقیاتی کاموں ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2024ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سپورٹس کمپلیکس سکھر کا دورہ کیا،سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ، صوبائی وزراء، ناصر شاہ، محمد بخش مہر ، مکیش کمار چاولہ اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے سپورٹس کمپلیکس سکھر کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ سندھ کو کمپلیکس سیکرٹری علیم لاشاری نے بریفنگ دی ،بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سپورٹس کمپلیکس سکھر کی تعمیر کا کام 80 فیصد مکمل ہوچکا ہے، اب فنشنگ کا عمل جاری ہے، کمپلیکس میں کرکٹ، فٹ بال ،سکوائش، ٹینس اور والی بال سمیت متعدد کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

وزیراعلی سندھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 اپریل 1996 کو سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نےدورہ سکھر کے دوران سید خورشید شاہ کی موجودگی میں سپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور پاکستان سپورٹس بورڈز اسلام آباد کے تحت زیر تعمیر سکیم کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد 2021ءمیں اس منصوبے کو صوبائی حکومت کو منتقل کر دیا گیا، محکمہ ترقی و منصوبہ بندی سندھ نے دوبارہ نظرثانی شدہ ڈرائنگ تیار کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس سکھر میں قومی و بین الاقوامی کھیلوں کا انعقاد ہوگا جس سے نہ صرف سکھر بلکہ سندھ بھرکے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔