
uحلقہ این ای262 کوئٹہI- میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، فارم45،46 اور47کی چیکنگ اور ووٹوں کی کانٹرفائل پر شناختی کارڈنمبراور انگھوٹوں کے نشانات کے فرانزک آڈٹ کیلئے الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کی جائیں
جمعرات 19 دسمبر 2024 22:35
(جاری ہے)
09 فروری کی شام کو ریٹرننگ آفیسر نے عادل بازئی کو فارم47 کے ذریعے جتوایاجبکہ 08 فروری کی رات عادل بازئی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں موجود رہے اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے جیت کے اعلان کے بعدانہوں نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کیلئے حلف نامہ بھی دیا تاکہ وہ دھاندلی کے ذریعے جیتنے والے الیکشن پر کسی بھی اعتراض کو ختم کرسکیں۔
پٹیشنر نی15 فروری2024 کو ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن کمیشن سے درخواستوں کے ذریعے استدعا کی تھی کہ وہ حلقہ این ای262 کے الیکشن کی ، دوبارہ گنتی ،ری چیکنگ، کانٹر فائل پر شناختی کارڈ اور انگھوٹوں کے نشانات چیک کروائیں لیکن الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر نے کوئی جواب نہیں دیا جس پر عدالت عالیہ بلوچستان میں پٹیشن دائر کرکے فارم45، 46 اور 47 کی مصدقہ نقول الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر سے طلب کیں جس پر عدالت عالیہ بلوچستان نے الیکشن کمیشن کو ہدایت جاری کی۔عدالت عالیہ کے فیصلے کے بعد پٹیشنر کو فوٹواسٹیٹ کاپیاں دی گئیں جس پر پٹیشنر نے ستمبر 2024میں الیکشن کمیشن کے روبرو درخواست دائر کی اور الیکشن کمیشن نے حال ہی میں معیاد گزرنے کا بہانہ بنا کر درخواست پر کوئی کارروئی نہیں کی۔ پٹیشنر نے عدالت عالیہ بلوچستان میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پٹیشن دائرکرکے آئین و قانون کے مطابق انصاف طلب کیا ہے۔پٹیشنر محمد رمضان اچکزئی مزدوررہنماپاکستا ن پیپلزپارٹی و سابقہ ٹکٹ ہولڈراین ای262 کا موقف ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی درخواست جس میں انہوں نے عدالت عظمی سے خواتین اور اقلیتی سیٹیں طلب کی تھی اس کیس میں عدالت عظمی کے 13 رکنی بینچ کے 08 اکثریتی ججز نے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں آئین کے آرٹیکل187 کے تحت پی ٹی آئی کو درخواست نہ دینے اور معیاد کے بغیر مکمل انصاف فراہم کیا ہے اوراب عدالت عظمی کی3رکنی بینچ نے عادل بازئی ایم این اے جس کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے کے طور پر کیا تھااس نوٹیفکیشن کے 8 مہینے کے بعد بھی معیادکی کوئی بات نہیں کی گئی بلکہ حلف نامے کو متنازعہ بنانے پر عادل بازئی کے حق میں فیصلہ دیاگیا ہے۔اس لئے آئین کے آرٹیکل 25 کا تقاضاہے کہ جس طرح اس ملک میں طاقتوروں کو انصاف ملتا ہے اسی طرح مزدوروں کو بھی انصاف دینا آئین پر عملدرآمد ہے اور جس طرح عادل بازئی ایم این اے نے سوشل میڈیا پر انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہوں نے 30ہزار ووٹ لیے تھے لیکن انہیں 20ہزار ووٹوں سے جتواکر ان کے ساتھ دھاندلی کی گئی ہے پی ٹی آئی بھی اسی دھاندلی کا بول رہی ہے اس طرح اس حلقے کی ری چیکنگ کے بعد پی ٹی آئی کے دھاندلی سے متعلق بیانیے کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی اور حقائق عوام کے سامنے آجائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں پناہ گزینوں کی خیمہ بستیوں پر اسرائیلی حملے تشویشناک، یو این ادارہ
-
لبنان: جنگ زدہ لوگوں کو بڑے پیمانے پر فوری مدد درکار، یو این
-
شام میں متشدد کارروائیاں اور اسرائیلی حملے ناقابل قبول، جیئر پیڈرسن
-
لیبیا میں سیاسی عمل کے لیے نقصان دہ اقدامات سے اجتناب پر اصرار
-
بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب
-
وزیر اعظم نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دے دیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بڑا فیصلہ
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.