
اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن ٹربیونل کو این اے 48 سے متعلق کارروائی روکنے کا حکم
جمعہ 20 دسمبر 2024 16:57
(جاری ہے)
واضح رہے کہ عدالت عالیہ الیکشن ٹربیونل کو این ای47 سے متعلق کارروائی سے پہلے ہی روک چکی، جس کے بعد الیکشن ٹربیونل این اے 46 کی حد تک کارروائی جاری رکھ سکتا ہے۔
این اے 48 سے راجا خرم شہزاد نواز رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، تاہم تحریک انصاف کے علی بخاری نے ان کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔الیکشن ٹربیونل اسلام آباد کے سربراہ جسٹس (ر) عبدالشکور پراچا نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس 24 دسمبر کے لیے مقرر کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اسلام آباد سے مسلم لیگ (ن) کے تینوں ارکان قومی اسمبلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ہٹاکر جسٹس (ر) عبدالشکور پراچا کو اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے الیکشن ٹربیونل کا سربراہ مقرر کیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ 3 علیحدہ مگر ایک جیسے حکم ناموں میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو الیکشن ٹربیونل کی سربراہی سے ہٹانے کے اقدام کو آئین کی دفعہ 218 (3) اور 10 اے جبکہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 3، 4 اور 151 کے تحت درست قرار دیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا تھا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل الیکشن ٹربیونل اسلام آباد کا سابقہ نوٹی فکیشن واپس لیا جاتا ہے، دفتر کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اس کے مطابق کارروائی کرے۔یہ فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، راجا خرم نواز اور انجم عقیل خان کی درخواستوں پر کیا گیا تھا۔ درخواست گزاروں میں پی ٹی آئی کے شعیب شاہین، سید محمد علی بخاری اور عامر مغل شامل تھے۔الیکشن کمیشن کے ایک حکم نامے میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ قانونی کارروائی کا تصور اس خیال پر منحصر ہے کہ قانونی کارروائی طے شدہ قواعد کے مطابق کی جائے، مدعی کے حقوق کا فیصلہ کرنے کے لیے قانونی دفعات اور طے شدہ اصولوں کا اظہار کریں۔حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے ذریعے آئین میں آرٹیکل 10 اے کی شمولیت کے بعد منصفانہ ٹرائل اور مناسب طریقہ کار بنیادی حقوق میں شمار ہوتا ہے۔حکم نامے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس حکم کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جسٹس (ر) عبدالشکور پراچا کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے ٹربیونل کا سربراہ مقرر کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا گیا تھا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کی واحد بنیاد یہ تھی کہ الیکشن کمیشن نے جلد بازی میں کارروائی کی۔حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ عدالت نے یہ بھی کہا کہ تبادلے کا اختیار نگرانی اور انتظامی نوعیت کا ہے اور ہر متعلقہ شخص کو موقع فراہم کرنے کے بعد اس کا استعمال کیا جانا چاہیے۔حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ ہائی کورٹ نے کمیشن کے حکم کو مسترد کرنے کے لیے کسی اور بنیاد کا ذکر نہیں کیا، موجودہ معاملے میں، جو قانونی چارہ جوئی کا دوسرا دور ہے، کمیشن نے فریقین کو اضافی بنیاد، تحریری جوابات، ترمیم شدہ جوابات اور وسیع دلائل داخل کرکے اپنے موقف کا دفاع کرنے کا کافی موقع فراہم کیا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی درخواست پر جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جگہ جسٹس ریٹائرڈ عبدالشکور پراچا کو الیکشن ٹربیونل بنایا تھا جسے پی ٹی آئی امیدواروں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرکے ریمانڈ بیک کیا تھا، جس پر (ن) لیگی ایم این ایز نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے دورہ، انڈر پاس پر تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.