/پیپلزپارٹی نے نوجوانوں کو نئے جوش اور جذبے کے ساتھ ملکی بہتری کے لئے کردار ادا کرنا کا موقع فراہم کیا ہے ، جمال رئیسانی

اتوار 22 دسمبر 2024 22:25

پ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی اور سابق صوبائی وزیر حلقہ پی بی 45 کے امیدوار حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے نوجوانوں کو نئے جوش اور جذبے کے ساتھ ملکی بہتری کے لئے کردار ادا کرنا کا موقع فراہم کیا ہے ہم نوجوانوں کے جوش اور جذبے کو اپنا ہتھیار بناکر عوام کی خدمت کرتے ہوئے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جتک ہائوس کوئٹہ میں حلقہ کے لوگوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنماء میر فرید رئیسانی اور دیگر بھی موجود تھے نوابزادہ جمال خان رئیسانی جتک ہائوس آمد کے بعد دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں امن وامان اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا نوابزادہ جمال رئیسانی اور حاجی علی مدد جتک کی قیادت میں مختلف سیاسی و سماجی کارکنوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر انہیں پارٹی کے مفلر پہنا کر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کے مسائل سننے اور ان کے حل کیلئے ان کی تجاویز پر عمل پیرا ہوکر نچلی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرکے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق ان کے سفیر بنکر بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ کارکنوں کو متحرک کرکے حلقے میں مسائل کا حل اور ترقیاتی کام کروائے انہوں نے کہا کہ حلقے میں 50 فیصد کارکنوں کی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے کیونکہ نوجوان ہی ہمارا سرمایہ ہے آنے والے دور میں انہی نوجوانوں نے صوبے کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے نوجوانوں کے جوش اور جذبہ کو اپنا ہتھیار بناکر عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے اور لوگوں کو روزگار کی فراہمی یقینی بنائی کیونکہ عوام کی امیدیں اور توقعات پیپلزپارٹی سے وابستہ ہے ہم نے اپنی صلاحیتوں اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان کی احساس محرومی اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کرنا 5 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں عوام کے ووٹوں سے کامیاب حاصل کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرتے کہا کہ پارٹی کو فعال اور مضبوط بناتے ہوئے پانچ فروری کو بھی پارٹی کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔