پنجاب میں دھند کا راج، موٹرویز مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند رہیں

موٹروے ایم2لاہور تا کوٹ مومن، ایم 3لاہور تا درخانہ اور ایم 4پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند رہیں

ہفتہ 28 دسمبر 2024 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2024ء) پنجاب میں دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے مختلف موٹرویز کو مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق موٹروے ایم2لاہور سے کوٹ مومن دھند کی وجہ سے بند رہی جبکہ موٹروے ایم 3لاہور سے درخانہ اور موٹروے ایم 4پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند رہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ٹریفک پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں صبح 10سے شام 6بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز رفتاری سے پرہیز کر یں جبکہ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔