
لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹمز نصب کریئے گئے ہیں، مریم اورنگزیب
ماحولیاتی معیار کو بہتر بنانے کیلئے انٹرنیشنل ماڈلز اپنانے جارہے ہیں ، صنعتوں کو ماحول دوست ٹیکنالوجی کیلئے مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں ، آلودگی کے خاتمے کیلئے مریم نواز زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، سینئر صوبائی وزیر
فیصل علوی
ہفتہ 28 دسمبر 2024
14:35

(جاری ہے)
تمام صنعتوں کو اخراج کنٹرول سسٹمز کی تنصیب کا وقت دیاگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کو دوبارہ کھولنے کیلئے ماحولیاتی قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔
ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے نجی شعبے کا تعاون بھی حاصل کررہے ہیں۔صنعتکاروں کے ساتھ مل کر ماحولیاتی بہتری کیلئے مشترکہ حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ لاہور کے تمام صنعتی علاقوں میں ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنارہے ہیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کامزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے عوامی آگاہی مہم بھی جاری ہے۔دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی بار لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹمز نصب کردیئے گئے۔محکمہ تحفظ ماحول نے مختلف شہروں میں 25 اے کیو آئی مانیٹرنگ سٹیشنز قائم کردیے جبکہ 35 سٹیشنز پرتیزی سے کام جاری ہے۔ 27 مارچ سے 27 دسمبر تک لاہور میں ای پی اے نے2883 انڈسٹریل یونٹس کا معائنہ کیا جن میں سے کو 860 نوٹس جاری کر کے 45.6 ملین روپےجرمانہ عائد کیا گیا۔اربن یونٹ کے سروے کے مطابق لاہور میں اپریل 2024 میں ایئر کلیننگ سسٹم رکھنے والی صنعتیں 43 فیصد تھیں جبکہ ای پی اے کی کاوشوں کے باعث دسمبر 2024 میں ایئر کلیننگ سسٹم رکھنے والی صنعتیں 96 فیصد ہوچکی ہیں۔حکام کے مطابق خلاف ورزیوں پر 225 یونٹس سربمہر کر کے 105 ایف آئی آرز درج اور 56 یونٹس منہدم کئے گئے۔ ماحولیاتی قوانین پر عمل نہ کرنے والے 21 صنعتی یونٹس ای پی اے کے ذریعے سیل کئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا چار روزہ آپریشن، 9 خوارج ہلاک، 8 گرفتار
-
غزہ میں امداد کے منتظر شہریوں پر فائرنگ: کم از کم 73 ہلاک، درجنوں زخمی
-
ملائیشیا پر مذہبی قدامت پرستی کی بڑھتی ہوئی گرفت
-
آپ کی صحت اور سکون کے لیے مناسب رنگ کون سا ہے؟
-
منڈے بلیوز: ’سوموار کا تناؤ‘ اور اس کے صحت پر دیرپا اثرات
-
سینیٹ الیکشن کے ناراض امیدواروں کیخلاف پارٹی کارروائی کرے گی، علی امین گنڈاپور کا اعلان
-
جو کورم پورا کرنے کے قابل نہیں انہیں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دے دی گئیں، عمر ایوب
-
بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا غیرت کے نام پر سرعام قتل، ویڈیو وائرل
-
خیبرپختونخواہ کی مخصوص نشستوں پر حلف اور سینیٹ الیکشن گورنر ہاؤس میں ہوں گے، شیڈول جاری
-
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
-
جرمن پارلیمان سائبر حملوں کی زد میں ہے، اسپیکر
-
صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر گورنر خیبرپختونخواہ کو حلف لینے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.