پاکستان سنی تحریک کاحکومت کو48گھنٹوں میں دھرنوں کو ختم کرانے کا الٹی میٹم

ملک کے بڑے شہروں کو سازش کے تحت دھرنیوں کے ذریعے یرغمال اور عوام کی زندگی کو مفلوج کیا جارہا ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک ضلع کرم میں فرقہ وارانہ فسادات کی آڑ میں اہلسنت کی اکثریتی آبادیوں اور بازاروں پر حملے گھروں دکانوں اور جان واملاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا درجنوں افراد میڈیا ذرائع کے مطابق50سے بھی زیادہ افراد جابحق ہوچکے ہیں ،محمدشاداب رضاقادری اہلسنت کی آبادیوں پر حملے میں ایرانی اسلحہ کا استعمال کیا گیا وہ اسلحہ استعمال کیا گیا جو قانون نافذ کرنیوالوں کے پاس ہوتا ہے ،فرقہ واریت اور قتل وغارتگری کرنے والے مظلومیت کا رونا روکر ملک کے بڑے شہروں کو یرغمال بنانے کے درپے ہیں ،کسی کو بھی ایرانی ایجنڈہ مسلط کرنے نہیں دینگے ،ایرانی ایجنڈہ ملک کے قومی اداروں اور ملک کی سلامتی کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ،پریس کانفرنس

اتوار 29 دسمبر 2024 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2024ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے حکومت کو48گھنٹوں میں دھرنوں کو ختم کرانے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاہے کہ ضلع کرم میں فرقہ وارانہ اور دہشتگردی کے واقعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں،ملک کے بڑے شہروں کو سازش کے تحت دھرنیوں کے ذریعے یرغمال اور عوام کی زندگی کو مفلوج کیا جارہا ہے ،کراچی میں ایمبولینسوں کو راستہ نہ دینے کی وجہ سے کئی افراد موت کی نیند سوگئے ،شادی کی بسوں کو راستہ نہیں دیا گیا ،ضلع کرم میں فرقہ وارانہ فسادات کی آڑ میں اہلسنت کی اکثریتی آبادیوں اور بازاروں پر حملے گھروں دکانوں اور جان واملاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا درجنوں افراد میڈیا ذرائع کے مطابق50سے بھی زیادہ افراد جابحق ہوچکے ہیں ،اہلسنت کی آبادیوں پر حملے میں ایرانی اسلحہ کا استعمال کیا گیا وہ اسلحہ استعمال کیا گیا جو قانون نافذ کرنیوالوں کے پاس ہوتا ہے ،فرقہ واریت اور قتل وغارتگری کرنے والے مظلومیت کا رونا روکر ملک کے بڑے شہروں کو یرغمال بنانے کے درپے ہیں ،کسی کو بھی ایرانی ایجنڈہ مسلط کرنے نہیں دینگے ،ایرانی ایجنڈہ ملک کے قومی اداروں اور ملک کی سلامتی کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوہاٹ ڈویژن اور ضلع کرم میں کئی قبائل آباد ہیں قبائل کے درمیان فرقہ واریت کو فروغ دینے والے ملک کے قومی اداروں اور ملک کی سالمیت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع کرم میں درجنوں افراد فرقہ وارانہ فسادات کی دہشتگردی میں جاں بحق ہوگئے ،،عام ٹریفک جام ہے 5منٹ کا راستہ کئی گھنٹوں میں عبور کرنا پڑ رہا ہے عوام شدید پریشان ہیں حکومت نوٹس لے ،ملک میں دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کیلئے پاکستان سنی تحریک نے بڑی قربانیاں دی ہیں ہماری دو اعلی قیادتوں اور سیکڑوں کارکنان نے ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جام شہادت نوش کیا ،پاکستان سنی تحریک آج بھی قومی اداروں کے ساتھ ہے اور ملک سے انتہاپسندی ودہشتگردی کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ ضلع کرم میں دہشتگردی کرنیوالے ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں کراچی میں دھرنیوں کے ذریعے عوام کو پریشان اور ملک کومعاشی عدم استحکام کی طرف لیجانا ہے ،دھرنا دینے والوں کا گمراہ کن ایجنڈہ عیاں ہوچکا ہے ،پاکستان میں ایرانی ایجنڈے کو مسلط ہونے نہیں دینگے،ومی اداروں نے ضلع کرم میں تمام گروہوں کو اسلحہ جمع کرانے کیلئے گورنمنٹ نے کہا اور دہشتگردی کرنیوالوں کو ڈنڈا دیا گیا تو یہ لوگ اسلحہ جمع کرانے کی بجائے دھرنے دیے دیئے اسلحہ دینے سے تو ظالم دریغ کرتا ہے اور ظالم دھرنے دے رہے غیر ملکی اسلحہ کے زور پر قتل وغارتگری کررہے ہیں ،حکومت فوری طور پر کراچی سمیت دیگر شہروں میں دھرنے فوری ختم کرائے ،حکومت کو 48گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں دھرنوں کو فوری طور پر ختم کرایا جائے ورنہ ہم احتجاج کی کال دینگے ۔

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہاکہ بانیان پاکستان کی اولادیں اہلسنت ملک میں کسی بھی غیر ملکی ایجنڈے کو مسلط ہونے نہیں دینگے ،ایرانی ایجنڈہ مسلط کرنیوالے سازشوں سے باز آجائیں قومی ادارے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں عوام اہلسنت قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہونگے ملک کی اکثیت عوام چاہتے ہیں یہ دھرنے ختم کروادیئے جائیں چند مٹھی بھر شرپسندوں نے کراچی کروڑوں لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ،48گھنٹے میں دھرنے ختم نہیں کرائے گئے تو علما کرام وقائدین کی مشاورت سے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریںگے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں اکثریت پر اقلیت کو کسی طور بھی قابض ہونے نہیں دینگے ،سانحہ ضلع کرم کے دہشتگرد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونے کی بجائے کھلے عام دھرنے اور حکومتی رٹ کو چیلنج کررہے ہیں ،اقلیتوں کا احترام کرتے ہیں مگر کسی کودہشتگردی اور قتل وغارتگری کرنے بھی نہیں دینگے،ضلع کرم ،پارہ چنار ،لوئر کرم ،بوشہرہ اور دیگر اہلسنت کی اکثریت رکھنے والے علاقوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ،ملک میں تحفظ ناموس رسالت ، ختم نبوت ﷺ ،صحابہ کرام واہلبیت اطار کی عزت وحرمت کے تحفظ کیلئے ریلیاں یا دھرنے دیئے جائیں تو شیلنگ اور فائرنگ کردی جاتی ہے ،قاتل مظلوم بن کر دھرنے دے رہے ہیںاور اور کروڑوں عوام کی زندگی مفلوج بنادی ہے قانون کہا ں ہے قومی نافذ کرنیوالے کہاں ہیں ہمار ا مظالبہ ہے ان دھرنوں کو فوری ختم کرایا جائے۔

محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ ملک کے قومی ادارے محب وطن قوتوں کو آگے لائیں ایسی قوتوں کو سپورٹ نہ کی جائے جن سے ملک کے قومی اداروں اور ملک سالمیت کو نقصان پہنچے ،48گھنٹوں میں دھرنے ختم نہیں ہوئے تو علما ومشائخ ،اور پاکستان سنی تحریک کے قائدینو تمام شعبہ جات کی مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ،اس سلسلے میں مرحلہ وار ملک گیر احتجاج ،دھرنوں اور مظاہروں سمیت دیگر آپشن پر غور جاری ہے ،مشاورت کیلئے ملک بھر میں رابطے شروع کردیئے ہیں ۔