بھتیجے زید حسین کی شادی پر پہنے مریم نواز کے لباس زیربحث

بھارتی ڈیزائنر کے تیار کردہ جوڑے کی قیمت نے صارفین کے ہوش اُڑا دیئے

Sajid Ali ساجد علی پیر 30 دسمبر 2024 12:08

بھتیجے زید حسین کی شادی پر پہنے مریم نواز کے لباس زیربحث
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 دسمبر 2024ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بھتیجے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات میں پہنے جانے والے جوڑوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں سے بھارتی ڈیزائنر کے تیار کردہ ایک لباس کی قیمت نے صارفین کے ہوش اُڑا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے اور حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین کی بارات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرپل کلر کے ٹراؤزر سوٹ زیب تن کیے ہوئے ہاتھ میں گرین کلچ تھام رکھا ہے، مریم نواز کی جانب سے زید حسین کی بارات پر پاکستانی فیشن برانڈ کا لباس پہنا، ان کے اس جوڑے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

 
اسی طرح زید حسین کے ولیمے پر بھی مریم نواز کی ایک تصویر سامنے آئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سرخ جوڑا پہنے نظر آئیں، اس لباس پر سنہرے دھاگے اور نگوں کا کام ہوا ہے، مریم نواز نے اس جوڑے کے ساتھ موٹے بارڈر پر کرن لگے دوپٹے کو بھی سر پہ اوڑھ رکھا تھا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کے اس جوڑے کو کسی پاکستانی فیشن ڈیزائنر نے نہیں بلکہ بھارت کے مشہور ڈیزائنر نے تیار کیا، مریم نواز کا یہ جوڑا بھارتی سیلیبریٹی ڈیزائنر سبیاساچی کا شاہکار ہے جو بالی وڈ کے سٹارز کی شادیوں کے لیے لباس تیار کرنے میں شہرت رکھتے ہیں، سبیاساچی کا ڈیزائن کردہ مریم نواز کا یہ جوڑا بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا۔

معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا جوڑا سبیاساچی کی نومبر میں پیش کی گئی کلیکشن کا حصہ ہے جس کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے ہے تاہم اگر اس قمیت کو پاکستانی کرنسی میں دیکھا جائے جائے تو اس جوڑے کی کل قمیت 16 لاکھ 23 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔