]چناری،ضلع جہلم ویلی کی یونین کونسل لمنیاں اور گردونواح میں پاور ہائوس نیلی،شاریاں سے ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام نے پاور ہائوس شاریاں کا واٹر چینل بند کرنے کا اعلان کردیا

منگل 31 دسمبر 2024 16:40

…چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2024ء)ضلع جہلم ویلی کی یونین کونسل لمنیاں اور گردونواح میں پاور ہائوس نیلی،شاریاں سے ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام نے انتظامیہ کی جانب سے معائدے پر عملدرآمد یقینی نہ بنائیں جانے کی صورت میں پاور ہائوس شاریاں کا واٹر چینل مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

یہ اعلان سابق ممبر یونین کونسل لمنیاں،صدر انجمن تاجراں لمنیاں بازار عبدالقیوم عباسی،تاجران ساجد عباسی، سجاد آکاش عباسی، ایڈووکیٹ سجاد پیر زادہ، ایڈووکیٹ نثار علی چک، سردار عتیق الرحمن عباسی، جاوید حیدر عباسی، چوہدری امیر حسین، گلزیر عباسی، حمزہ طارق عباسی،یسین اعوان اور دیگر نے منعقدہ ایک میٹنگ میں کیا،مقررین نے کہا کہ پیر اور منگل کی رات یونین کونسل لمنیاں کی رات 1بجے بجلی سپلائی بند کی گئی اور صبح آٹھ بجے بجلی بحال کرکے دس منٹ بعد دوبارہ کاٹ دی گئی ،یونین کونسل لمنیاں کے عوام کے ساتھ یہ ظلم عظیم ہے اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالانے میٹنگ میں یہ گارنٹی دی تھی کہ آئندہ لوڈ شیڈنگ جس گھنٹے میں ہو گی دوسرے گھنٹے Uمیں 40 منٹ بجلی دی جائے گی جب ہم احتجاج کی طرف آتے یہ پھر ہیلے بہانے کرتے ہیں ، پاور ہائوس نیلی، محکمہ برقیات،و انتظامیہ ہٹیاں بالا کے ذمہ داران عوام علاقہ یونین کونسل لمنیاں کو بجلی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے معاہدے پر پورا اتریں بصورت دیگر عوام علاقہ بڑے احتجاج کی کال دے کر پاور ہائوس نیلی کی نہر مکمل بند کردیں گے عوام علاقہ یونین کونسل لمنیاں کو تنگ نہ کیا جائے عوام نے اپنا حق کیسے لینا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔