Live Updates

اوورسیز پاکستانی ہمارا حقیقی سرمایہ ہیں

خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے وژن کے تحت سیاحوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے، عمران خان نے سیاحت کو پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا ہے، اور ہم اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں، مشیر برائے سیاحت زاہد چنزیب

muhammad ali محمد علی پیر 6 جنوری 2025 22:51

اوورسیز پاکستانی ہمارا حقیقی سرمایہ ہیں
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جنوری2025ء) خیبرپختونخوا حکومت سیاحت کے شعبے میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور معاونت کے لیے عمران خان کے وژن پر گامزن ہے۔ مشیر برائے سیاحت زاہد چنزیب نے ہزارے وال اوورسیز کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹورسٹ گارڈ فورس سمیت دیگر اہم منصوبوں پر کام جاری ہے تاکہ صوبے کو سیاحوں کے لیے مزید پرکشش بنایا جا سکے۔

مشیر سیاحت زاہد چنزیب، جو حال ہی میں عمرے کی سعادت کے لیے ائے ، کے اعزاز میں ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم اورتناول ہزارہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک پروقار عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں فورم کے عہدیداران۔ اور دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت صدر ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم، چوہدری نورالحسن گجر نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء چوہدری نورالحسن گجر ، امتیاز قریشی، عاطف خان تنولی ، محمد اقبال ، رفیق سواتی ، سردار صدیق ، راجہ بشیر ، عارف تنولی۔ سرادر رفیق ، محمد وسیم۔ اعظم اعوان ، محمد طاہر ، میاں خان عاجز ، اور دیگر شرکاء نے زاہد چنزیب کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا اور عمرے کی سعادت پر مبارکباد پیش کی۔ ساتھ ہی ان کی جانب سے سیاحوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات پر خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے مسائل بیان کیے، جن میں صوبے میں اوورسیز کے لیے الگ پولیس نظام اور ہزارہ صوبے کے قیام کا مطالبہ شامل تھا۔ زاہد چنزیب نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا، "اوورسیز پاکستانی ہمارا حقیقی سرمایہ ہیں، اور خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے وژن کے تحت سیاحوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

عمران خان نے سیاحت کو پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا ہے، اور ہم اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبے کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کیا جا رہا ہے، اور عوام کے مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔" تقریب کے اختتام پر "ہزارہ کلچر ڈے" کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا، جس نے تقریب کو ایک ثقافتی رنگ دے دیا، مکہ سے ائے ہوئے معروف کاروباری شخصیت حاجی فاروق صاحب کی اہلیہ جو گزشتہ کئی دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں انکے لئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات