اقوام عالم کشمیریوں سے حق خود ارادیت کا وعدہ پورا کرے، علامہ سید علی رضا بخاری

بدھ 8 جنوری 2025 23:19

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2025ء) تحریک لبیک ڈویژن مظفرآباد کا جامعہ نظامیہ رحمانیہ میں اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت امیر تحریک لبیک ڈویژن مظفرآباد علامہ سید علی رضا بخاری نے کی ۔ اجلاس میں نائب امیر تحریک لبیک وکیل ضیائی، ناظم اعلی ڈویژن مظفرآباد سید شبیر حسین کاظمی،تحریکی ڈیزائنر محمد بشیر قریشی، ناظم مالیات محمد ارشاد امیر تحریک لبیک ضلع جہلم ویلی علامہ اسد صدیقی و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ضلع جہلم ویلی اور نیلم میں امیر جماعت اور دیگر ذمہ داران کے دورے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور یہ طے پایا کہ اب جلد از جلد ڈویژن آفس کا قیام عمل میں لانے کا اعلان کیا جائے اور 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پرزور انداز میں منایا جائے۔ شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک لبیک ڈویژن مظفرآباد نے کہا کہ اقوام عالم کشمیریوں سے کیا گیا حق خود ارادیت کا وعدہ پورا کرے، 5 اگست 2019 کے بعد سے بھارتی حکومت نے مسلسل غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے ذریعے غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر میں خوف اور کشیدگی کی فضا پیدا کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے بھارتی اقدامات کو مسترد کر چکے ہیں۔