
پاکستان انویسٹرز فورم کا نیا سالانہ سلوگن جاری: "آؤ، پاکستان کو عظیم تر بنائیں"
محمد علی
جمعہ 10 جنوری 2025
18:02

تقریب میں نظامت کے فرائض چوہدری ظہیر احمد نے ادا کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ اگر ہر اوورسیز پاکستانی ہر ماہ 370 ڈالر یا اس سے زیادہ زرمبادلہ پاکستان بھیجے تو ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے اور قرضوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔
(جاری ہے)
چوہدری شفقت محمود نے فورم کی سالانہ کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں سعودی چیمبر آف کامرس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں، جہاں انہیں بھرپور حمایت ملی۔ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ فورم جلد ہیلتھ سیکٹر میں نئی پیش رفت کرے گا، جس کے لیے سعودی اداروں سے معاونت حاصل کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان بھیجا جانے والا زرمبادلہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے، اور اگر اوورسیز پاکستانی 300 ڈالر بینکوں کے ذریعے بھیجیں تو معیشت مزید ترقی کی جانب گامزن ہو سکتی ہے۔
کمرشل قونصلر سعدیہ خان نے فورم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان انویسٹرز فورم نہ صرف اپنی توقعات پر پورا اتر رہا ہے بلکہ اس سے بڑھ کر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس سال فروری کے اوائل میں جدہ میں پاکستانی مصنوعات کی تین روزہ نمائش منعقد ہوگی، جس میں پاکستان سے 130 کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس نمائش کا مقصد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے اپنے خطاب میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو تلقین کی کہ وہ کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر پاکستان کی ترقی کے لیے کام کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ قونصلیٹ انویسٹرز فورم کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا، اور ان کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے قونصلیٹ کی نئی عمارت میں فورم کے لیے خصوصی دفتر فراہم کیا جائے گا۔
تقریب سے پریس قونصل چوہدری عرفان، فیصل طاہر خان، اور فورم کے بانی اراکین نقاب خان اور سلمان آرائیں نے بھی خطاب کیا اور سرمایہ کاری سے متعلق اپنے تجربات بیان کیے۔ انہوں نے پاکستانی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔
مزید
-
پنجاب اورسندھ نے وفاق سے بھی زیادہ ترقیاتی فنڈزخرچ کرڈالے
-
پاکستانی کینیڈین سید نجم حسن کا خواب
-
کمرشل قونصلر سعدیہ خان قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اعزاز میں افطار ڈنر، سعودی صحافی، کاروباری اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی
-
افتخار چیمہ کی جانب سے کمیونٹی شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ، جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت
-
شیخ رشید احمد اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
-
معروف صحافی میاں فضل الٰہی اور سینئر اینکر پرسن شاہد میتلا کے اعزاز میں پُروقار افطار ڈنر
-
مولانا عبدالخبیر آزاد کے اعزاز میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سینئر نائب صدر چوہدری عبدالوحید کی جانب سے پرتکلف افطار ڈنر
-
صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب رانا احمد شہریار خاں اور سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد میاں ضیاء الرحمن کی جدہ آمد پر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے ایک شاندار استقبالیہ ..
-
سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں پاکستانی ثقافت اور روایتی کھانوں کو فروغ دینے کے لیے "اصلی گوجرانوالہ" ریسٹورنٹ کا افتتاح
-
جدہ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نوشیر انجم لنگڑیال کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام
-
چوہدری رضوان اسلم جٹ کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
-
مصباح الحق کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس جدہ میں ایک خصوصی عشائیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.