Live Updates

عمران خان نے تیسری میٹنگ کو جوڈیشل کمیشن بنانے سے مشروط کردیا ہے

بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن تھرڈ ایمپائر ہے، وہی ٹیم تھرڈ ایمپائر کے خلاف ہوگی جو اپنی غلطی چھپانا چاہے گی، اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو چوتھی میٹنگ معطل ہوجائے گی، پی ٹی آئی رہنماء فیصل چودھری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 جنوری 2025 22:42

عمران خان نے تیسری میٹنگ کو جوڈیشل کمیشن بنانے سے مشروط کردیا ہے
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 جنوری 2025ء ) پی ٹی آئی رہنماء فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے تیسری میٹنگ کو جوڈیشل کمیشن بنانے سے مشروط کردیا ہے، بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کو تھرڈ ایمپائر ہے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تیسری میٹنگ کو جوڈیشل کمیشن بنانے سے مشروط کردیا ہے، اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو چوتھی میٹنگ معطل ہوجائے گی۔

بانی سمجھتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن اور اسیران کی رہائی دونوں مطالبات ماننے والے ہیں، عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام تھرڈ ایمپائر ہے ، عمران خان نے کرکٹ کا بھی حوالہ دیا کہ میں نے کرکٹ میں تھرڈ ایمپائر متعارف کرایا۔اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا تو پھر مذاکرات وقت کا ضیاع ہیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم کے ہمراہ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات زر روکنے کی اپیل کا اثر اگلے دو تین ماہ میں نظر آئے گا، مالی سال 2022 میں ترسیلات زر 32 ارب ڈالر تھیں، جبکہ 2024 میں 27ارب ڈالر رہی ہیں، ابھی تو اوورسیز پاکستانیوں کو عمران خان کی کال جاچکی ہے، دو تین ماہ میں پتا چل جائے گا کہ اس پر کیا اثر پڑتا ہے۔

مالی سال 2022 میں شرح نمو6.5 فیصد، جبکہ 2024 میں 2.4فیصد سے کم رہی ہے۔ ایکسپورٹ 2022 میں ہمارے دور میں 31 بلین ڈالراور 2024 میں ان کے دور میں 26.5 بلین ڈالر کی تھیں۔ اگر ڈالر کا ریٹ دیکھیں تو 2022 میں پی ٹی آئی کے دور میں ڈالر 178 روپے کا تھا، جبکہ 2024 میں ان کے دورمیں 278 روپے تک پہنچ گیا تھا، جب کہ ان کے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ معیشت بڑی اچھی سمت میں جارہی ہے۔ ہمارے دور میں کریڈٹ ریٹنگ بی تھری تھی، آج ان کے دور میں سی اے اے ٹو ہے۔ ان کے دور میں کریڈٹ ریٹنگ مزید بہتر ہونی چاہیئے تھی ، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کی بجائے بی ٹو ہونی چاہئے تھی۔ 2022 میں غربت کی شرح 35فیصد جبکہ ان کے دور میں 45ہوگئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات