ھ*سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمدکا 87واں یوم پیدائش آج اتوار کو منایا جائے گا

ہفتہ 11 جنوری 2025 18:15

V جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2025ء) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمدکا 87واں یوم پیدائش12جنوری اتوار کو منایا جائے گا اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جہانیاں سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور مقررین مرحوم قاضی حسین احمد کی جماعت اسلامی اور ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

قاضی حسین احمد12جنوری 1938ء کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز1970ء میں رکن جماعت اسلامی سے کیا۔قاضی حسین احمد 1978ء میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکر ٹری اور1987ء کو امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوئے وہ2004ء تک چار مرتبہ امیر جماعت منتخب ہوئے۔قاضی حسین احمد 1985ء اور 1992ء میں دو مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئے۔2002ء کے انتخابات میں قاضی حسین احمد دو حلقوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے انہوں نے ملک کی تمام دینی جماعتوں کو متحد کرکے ایک پلیٹ فارم ’’ متحدہ مجلس عمل ‘‘ میں اکٹھا کر دیا ۔قاضی حسین احمد6جنوری2013ء کواسلام آباد میں دل کے عارضہ کے سبب انتقال کر گئے تھے۔