ٰچناری، چناری سمیت درجنوں علاقوں میں کھٹائی پاور ہائوس سے بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کم نہ ہو سکی

) واپڈا حکام گرڈ سٹیشن ہٹیاں بالامیں نصب کرنے کے لیے 32کروڑ مالیتی26میگاواٹ خراب ٹر انسفارمر کی جگہ نیا ٹرانسفارمرپہنچانے کے بجائے خاموش تماشائی بن گئے عوام شدید مشکلات اور پریشانیوں سے دوچار،جہلم ویلی بھر میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا، عوام کا وزیر اعظم،وزیر تعلیم،وزیر پی ڈی او،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 12 جنوری 2025 18:00

س*چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2025ء)پاور پراجیکٹ چھم سے بجلی پیدوار شروع ہونے کے باوجود چناری سمیت درجنوں علاقوں میں کھٹائی پاور ہائوس سے بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کم نہ ہو سکی، واپڈا حکام گرڈ سٹیشن ہٹیاں بالامیں نصب کرنے کے لیے 32کروڑ مالیتی26میگاواٹ خراب ٹر انسفارمر کی جگہ نیا ٹرانسفارمرپہنچانے کے بجائے خاموش تماشائی بن گئے،،عوام شدید مشکلات اور پریشانیوں سے دوچار،جہلم ویلی بھر میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا، عوام کا وزیر اعظم،وزیر تعلیم،وزیر پی ڈی او،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خاطر ناڑ میں نو تعمیر 3.22میگاواٹ چھم پاور ہاؤس کی تینوں مشینوں نے بجلی کی پیداوار شروع کردی،اس کے باوجود 3.2 میگا واٹ کھٹائی پاور ہاؤس سے چناری سمیت درجنوں علاقوں میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آنے کے باعث عوام شدید مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں،عوام کا کہنا ہے کہ پہلے پی ڈی او کا موقف تھا کہ پانی کی کمی کے باعث کھٹائی پاور ہاؤس کم بجلی پیدا کرتا ہے اب چھم پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے اور متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی چھم پاور ہاؤس سے شروع ہونے کے باوجود چناری سمیت درجنوں علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ ہونا محکمہ پی ڈی او کی مجرمانہ غفلت کا ثبوت ہے،محکمہ پی ڈی او عوام کو جواب دے کہ چھم ہاور ہائوس سے منسلک ہونے والے علاقوں کی بجلی کھٹائی پاور ہائوس سے اب کدھر جارہی ہے دوسری طرف واپڈا حکام کی جانب سے ہٹیاں بالا گرڈ سٹیشن سے دو ہفتے قبل وآپس لاہور بھیجے جانے والی32کروڑمالیتی26میگاواٹ خراب ٹرانسفارمر کی جگہ تاحال نیا ٹرانسفارمر ہٹیاں بالا پہنچانے کے بجائے واپڈا حکام نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ،یاد رہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے گرڈ سٹیشن ہٹیاں بالا پر تنصیب کے لیی32کروڑ کا ٹرانسفارمر خریدا جب اس کی گرڈ سٹیشن پر تنصیب شروع کی گئی تو وہ خراب نکلا ،اس کی جگہ نیا ٹرانسفارمر نہ پہنچنے پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے عوامی حلقوں نے و زیر اعظم سمیت دیگر حکام سے فوری اس کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے علاوہ نیا ٹرانسفارمر پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے، تانکہ عوام کی پریشانیاں کم ہوں۔

۔۔۔