پنجاب میں موسم خشک، صبح و رات میں دھند کی شدت بڑھ گئی

18 سے 20 جنوری تک بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 15 جنوری 2025 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم کے باعث صبح اور رات کے وقت دھند کی کی شدت بڑھنے لگی ہے دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

18 سے 20 جنوری تک بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔