
سرکاری ملازمین کے لئے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ۔
جن محکموں کے پاس اضافی گاڑیاں ہیں وہ اپنی ضرورت سے زیادہ گاڑیاں حکومت کو واپس کردیں،شرجیل انعام میمن
جمعرات 16 جنوری 2025 23:27

(جاری ہے)
اجلاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نیلامی کا عمل ایک ماہ کے اندر مکمل ہونا چاہیے تاکہ وسائل مزید ضائع نہ ہوں،اور نئی گاڑیوں کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے،ای وی گاڑیاں خریدنے سے حکومت کو فائدہ ہوگا، پی او ایل کی بچت ہوگی، ان کی نیلامی میں بھی آسانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی وسائل کے استعمال میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے،سرکاری گاڑیوں کا غیر مجاز استعمال کرنے والوں کو سختی سے کہتے ہیں کہ حکومتی احکامات کے تحت گاڑیاں واپس کریں،تمام متعلقہ عہدیدار اور محکمے قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے نئی ہدایات پر عمل کریں۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بیکار گاڑیوں کی نیلامی پر بھی کام جاری ہے،نیلامی پوری شفافیت کے ساتھ کی جائے گی۔اجلاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے بلدیات سعید غنی نے کہا کہ بیکار گاڑیوں کی بروقت نیلامی بہت اہم ہے،غیر ضروری اخراجات میں کمی لائی جا سکے گی،جن محکموں کے پاس اضافی گاڑیاں ہیں وہ اپنی ضرورت سے زیادہ گاڑیاں حکومت کو واپس کردیں۔ وزیر داخلہ و قانون ضیاالحسن لنجار نے اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بیکار گاڑیوں کی نشاندہی اور حکومتی پالیسیوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے تیزی سے کام کیا جا رہا ہے،ہمارا مقصد عوام کا پیسہ بچانا اور ضروریات کے مطابق اخراجات کو یقینی بنانا ہے۔اجلاس میں صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات اور ورکس اینڈ سروس علی حسن زرداری نے کہا کہ مکمل طور پر شفاف نیلامی کو یقینی بنایا جائے، فنڈز سے نئی گاڑیوں کہ خریداری میں مدد ملے گی۔#متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مدرسے کے اساتذہ کی 9 سالہ بچے سے بد فعلی، ڈرِل مشین چلا کر ڈراتے رہے
-
لیبیا کشتی حادثے کی مذمت ،انسانی اسمگلروں کے نیٹ ورک کو ختم کرنا حکومت کیلئے چیلنج ہے ‘جاوید قصوری
-
سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردارناگزیر ہے‘ مریم نوازشریف
-
صوابی پولیس کی کارروائی، اشتہاری مجرم گرفتار
-
وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے حاجیوں کو بقا یا جات کی مد میں رقوم ان کے متعلقہ بنکوں میں منتقل کردیں
-
بانی پی ٹی آئی خط نہیں بھیجتے، یہ پراپیگنڈہ ٹول ہے، فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘ رانا ثنا اللہ
-
جنید اکبر نے خود کو علی امین کی کارکردگی سے بری الذمہ قرار دیدیا
-
رضا ربانی کا آئی ایم ایف تکنیکی مشن کے ویزے منسوخ کرکے واپس بھیجنے کا مطالبہ
-
2023میں مفت آٹا تقسیم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
-
کراچی کی 16 سالہ طالبہ نے سندھی زبان کا پہلا کیلکولیٹربنا لیا
-
گولیاں لیکر نہیں کھانے کی تیاری کے ساتھ آنے کی بات کی تھی،جنید اکبر
-
قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس،قومی اسمبلی کا اجلاس 18 فروری تک جاری رکھنے پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.