خالد مقبول صدیقی کا بانی رہنما شہید ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 17 جنوری 2025 20:56

خالد مقبول صدیقی کا بانی رہنما شہید ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ کے انتقال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہید عمران فاروق کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئیاپنے تعزیتی بیان میں کہا مرحومہ ایک باہمت کردار کی مالک تھی انہوں نے نامساعد حالات میں تمام تر صعوبتیں اور مشکلات جھیلنے کیباوجود ہمیشہ ثابت قدم رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ شہید ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ قوم کی ماں کیلئے ایک زندہ مثال تھیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نیاللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔