Live Updates

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سپورٹس مقابلہ جات میں گورنمنٹ کالج بھکر بازی لے گیا

پیر 20 جنوری 2025 17:00

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سپورٹس مقابلہ جات ،گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر ڈویژنل سطح پر سب سے آگے ہے5 کھیلوں میں پہلی پوزیشن اور 5 میں دوسری پو زیشن ہے۔ تیسری سالانہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ چیمپئن شپ میں سر گودھا ڈویژن کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر بازی لے گیا ۔کالج نے ڈویژنل سطح پر ہاکی ،ہینڈ بال ، کراٹے ، کشتی اور بیڈمنٹن کے مقابلوں میں پہلی پو زیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

جبکہ فٹ بال ، والی بال ، کرکٹ ،ٹیبل ٹینس اور کبڈی میں دوسری پو زیشن حاصل کی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بھکر پرو فیسر ناظم حسین جھمٹ ، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر پرو فیسر نعیم الحق چودھری ، وائس پر نسپل پرو فیسر شیخ محمد ذوالفقار علی ، چیرمین سپورٹس بورڈ پرو فیسر امجد سعید چودھری ، سیکرٹری سپورٹس بورڈ پرو فیسر محمد رمضان خا ن سیا لوی اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پرو فیسر عمران خان ممڑ نے تمام کھلا ڑیوں اور ٹیم انچار ج صاحبان کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ادارے کے طلبا انشا اللہ پنجاب سطح پر بھی اپنے علا قے اور کالج کا نام روشن کریں گے ۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات