سینیٹ کابینہ کمیٹی کی سینیٹڑ اعجاز چوہدری کو پروڈکشن آرڈر پر لانے کی ہدایت

پیر 20 جنوری 2025 22:49

ٍاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2025ء)سینیٹ کابینہ کمیٹی کو بتایاگیا کہ گذشتہ 3سالوں میں 99ہزار سے زائد امیدواروں نے سی ایس ایس کا امتحان دیا جس میں صرف11سو نو افراد کامیاب ہوسکے اور 652افراد سول سروس جائن کر سکے،کمیٹی نے اگلے اجلاس میں رکن کمیٹی سینیٹڑ اعجاز چوہدری کو پروڈکشن آرڈر پر لانے کی ہدایت کی ہے۔ سوموار کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کا اجلاس بینہ سیکرٹریٹ کا چیئرمین رانا محمود الحسن کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ کبینیٹ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ سینیٹراعجاز چوہدری کمیٹی کے ممبرہیں اورچیئرمین سینیٹ نے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ان کو آج تک نہیں لایا گیاہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے جائیں جس پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ سینیٹر اعجاز چوہدری ہمارے کولیگ ہیں اورہماری بھی خواہش ہوگی اجلاس میں شرکت کریں جس پر سینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ پروڈکشن آرڈر جاری ہوچکے ہیں اس موقع پرچیئرمین کمیٹی نے متعلقہ حکام کو سینیٹر اعجاز چوہدری کو آئندہ اجلاس میں لانے کی ہدایت کردی انہوں نے کہاکہ آئندہ میٹنگ میں اعجاز چوہدری ہمارے اجلاس میں شریک ہوں اجلاس میں چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی عدم موجودگی پر قائمہ کمیٹی برہم ہوگئی جس پر ایف پی ایس سی کے حکام نے بتایا کہ چیئرمین صدر مملکت کو آج سالانہ رپورٹ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی کوٹہ پالیسی کے تحت پنجاب کی نشستیں سب سے زیادہ ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ایف پی ایس سی میں جنوبی پنجاب کو بہت اگنور کیا جاتا ہے انہوں نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب کے لئے الگ سے کوٹہ مخصوص ہونا چاہیے۔ رکن کمیٹی سینیٹر عبدالقادر نے کہاکہ کوٹہ سسٹم اب ایکسپائر ہو چکا ہے۔ ہمیں اس مسلئے پر جدت لانی چاہیے جس پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ سول سروس اصلاحات پر ایک کمیٹی وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت کام کر رہی ہے۔

ایف پی ایس سی حکام نے گزشتہ تین سالوں میں سی ایس ایس امتحانات میں کامیاب ہونے والے امیدوار ان کا ڈیٹا پیش کر تے ہوئے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں میں 99733 امیدوران نے سی ایس ایس کے لئے اپلائی کیاہے اورگزشتہ تین سالوں میں 1109 امیدواران نے کوالیفائی کیا جن میں محض 652 سول سروسز جوائین کر سکے ہیں اجلاس میں کمیٹی نے سول سروسز ریفارمز کمیٹی میں اراکین پارلیمنٹ کی شمولیت کی سفارش کردی دونوں ایوانوں سے اراکین کی نامزدگی اسپیکر آفس اور چیئرمین سینیٹ کریں گے قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کا وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ۔

کیا کہ چیئرمین سینیٹ آفس کے ذریعے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں سول سروسز ریفارمز کمیٹی میں اراکین پارلیمنٹ کی شمولیت کے لئے وزیراعظم کو لکھا جائے گا ۔قائمہ کمیٹی نے بیوروکریٹس کی ترقیوں پر حکومتی پالیسی اور ٹریننگ پروگرام کی تفصیلات طلب کر لیں قائمہ کمیٹی نے اوگرا سے ایل این جی ٹرمینلز کو ہونے والی کیپیٹی ادائیگیوں کی تفصیلات مانگ لیں۔۔۔۔۔۔اعجاز خان