خیبر پختونخوا میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات

منگل 21 جنوری 2025 23:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء)خیبر پختونخوا میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چترال ، دیر ، سوات ، کوہستان ، شانگلہ ، بٹگرام ، تورغر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چترال ، دیر ، سوات ، کوہستان ، شانگلہ ، بٹگرام ، تورغر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد میں بارش اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے ،گذشتہ روز پشاور ، چترال ، بنوں ، بالاکوٹ ، سوات میں بارش ہوئی، چترال میں 8 ، کالام 6 ، بالاکوٹ میں 5 ، مالم جبہ میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی،،پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ،سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ میں منفی 5 ، پارا چنار منفی 4،کالام منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔