جی ڈی اے انتخابات کو پہلے ہی مسترد کر چکی ہے اور 8 فروری کو جعلی انتخابات کے خلاف سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا،پیر صاحب پگارا

جمعہ 24 جنوری 2025 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء) جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس پیر صاحب پگارا کی صدارت میں راجہ ھاس میں منعقد ہوا،اجلاس میں 8 فروری 2024 کے انتخابات کو دوبارہ مسترد کیا گیا،اور اس جعلی انتخابات کے خلاف 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا،اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک میں آئینی بحران کو جنم دیا ہے،اور ایسے جج مقرر کیے جا رہے ہیں جن کا تعلق سیاسی پارٹی سے ہے،جنہیں ہم مسترد کرتے ہیں ،اجلاس میں پیکا قوانین آزاد صحافت پر قدغن ہے،اجلاس میں دریائے سندھ سے مزید چھ نئیں کینال نکالنے کے فیصلے کو مسترد کیا گیا،اجلاس میں جی ڈی اے کی جانب سے کراچی میں پیر صاحب پگارا کی صدارت میں عوامی جلسا منعقد کرنے کی تجویز دی گئی،ان خیالات کا اظہار جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی نے اجلاس کے بعد اپنے جاری بیان میں کیا،اجلاس میں پیکا قوانین کو میڈیا دشمن اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ،حکومت عوام کے آواز بننے والی صحافت کو دبانا چاہتی ہے جسے کسی بھی صورت میں ملک کی عوام قبول نہیں کرے گی ہمارا مطالبہ ہے کہ اسے متنازعہ قانون کو فوری طور پر واپس لیا جائے ،اجلاس میں سندھ کے ضلع عمرکوٹ،دادو ،بدین،خیرپور،ٹھٹہ ،گھوٹکی اور دیگر اضلاع میں ہزاروں ایکڑ زرعی زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کی مذمت کی گئی،اجلاس میں ارسا ایکٹ میں ترامیم کرکے دریائے سندھ سے مزید 6 کینال نکالنے کو کالاباغ ڈیم سے بھی زیادہ سندھ کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور اس سندھ دشمن منصوبے کے خلاف سندھ میں بیداری مہم مارچ کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں سندھ میں امن امان کی بدترین صورتحال اغوا برائے تاوان پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا،ڈاکٹر صفدر عباسی نے مزید کہا کہ اجلاس میں سندھ میں صحت ،تعلیم،زراعت اور بلدیاتی اداروں کی نا اہلی پر بھی شخت تشویش کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں جی ڈی اے نے پیر صاحب پگارا کو کراچی میں عوامی جلسے کی تجویز دی جس پر سنجیدگی سے غور کیا گیا، اجلاس میں سندھ بھر کے یونیورسٹیز کے ٹیچرز کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے طلبہ یونینز کے فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں سید صدرالدین شاھ راشدی ،سید زین شاھ،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا،ڈاکٹر ارباب غلام رحیم ،ڈاکٹر ذوالفقار مرزا،سردار عبدالرحیم ،ایاز لطیف پلیجو،مسرور جتوئی،راحیلا گل مگسی،نند کمار گوکلانی،سید زاھد زیدی،محسن مگسی اور دیگر نے شرکت کی۔