جب سے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل رکا ہے اجلاس کی صدارت نہیں کی

چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے تک سینیٹ اجلاس کی صدارت نہ کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 جنوری 2025 21:15

جب سے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل رکا ہے اجلاس کی صدارت نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2025ء) چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے تک سینیٹ اجلاس کی صدارت نہ کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود سینیٹ اجلاس میں پیش نہ کیے جانے پر چئیرمین سینیٹ کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ جمعہ کے روز صحافیوں سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جب سے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل رکا ہے، سینیٹ اجلاس کی صدارت نہیں کی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے اعجاز چوہدری کو سینیٹ اجلاس میں پیش کیے جانے تک اجلاس کی صدارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے دوسرے پروڈکشن آرڈر کے باوجود سینیٹر اعجاز چوہدری کو پیش نہیں کیا جا سکا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس کی جانب سے بھی بتایا گیا کہ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اعجاز چوہدری کے آنے تک اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔ چیئرمین سینیٹ نے شبلی فراز کو اجلاس کی صدارت نہ کرنے سے متعلق آگاہ کیا ہے ، پروڈکشن آرڈر کے باوجود پنجاب حکومت کا اعجاز چوہدری کو پیش نہ کرنا بدقسمتی ہے۔