گورنربلوچستان کے اعزاز میں صوبے سندھ کے علاقے گھوٹکی میںسابق وزیراعلیٰ سندھ علی محمد مہر اور اعجاز بگہو نے عشائیہ دیا

اتوار 26 جنوری 2025 21:00

کراچی /کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2025ء) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل کے اعزاز میں صوبے سندھ کے علاقے گھوٹکی میںسابق وزیراعلیٰ سندھ علی محمد مہر اور اعجاز بگہو نے عشائیہ دیا ۔

(جاری ہے)

عشائیہ میں سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی اور اجمل خان مندوخیل بھی شریک تھے بعدازاں گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل، سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی اور اجمل خان مندوخیل کو روایتی سندھی ٹوپیاں اور اجرک پہنائے گئیجو سندھ ثقافتی ورثے کی قابل فخر علامت ہیں۔