mپاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات

پیر 27 جنوری 2025 22:40

1 اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2025ء)پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر، محمد کرمون نے آج وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مراکش کے بادشاہ، شاہ محمد ششم اور مراکش کی حکومت کی جانب سے دخیلہ کے ساحل پر کشتی الٹنے کے واقع میں بچ جانے والے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو بچانے کے لیے فراہم کی جانے والی معاونت کو سراہا۔

انہوں نے مراکش کے مقامی حکام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے لواحقین اور جاں بحق ہونے والوں کے جسد خاکی کی وطن واپسی میں شامل پاکستانی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ پاکستان اور مراکش کے درمیان شاندار تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان خیر سگالی کا ذکرکیا اور عوام سے عوام کے روابط کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ مراکش کے سفیر نے مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا اور یقین دلایا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے تاکہ باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جاسکیں۔

دونوں فریقین جلد از جلد دو طرفہ سیاسی مشاورت سمیت ادارہ جاتی مشاورتی میکانزم کے اجلاس بلانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ 27-01-25/--184 #h# ش*دالبندین میں پاکستان اور پاک فوج کے حق میں ایک تاریخی کار ریلی نکالی گئی #/h# +دالبندین (آن لائن) دالبندین میں پاکستان اور پاک فوج کے حق میں ایک تاریخی کار ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ڈسٹرکٹ چیئرمین میر عبد الودود خان سنجرانی نے کی۔

یہ ریلی دالبندین کے علاقے داود آباد سنجرانی ہاس سے شروع ہوئی اور مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی واپس مغربی بائی پاس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔تفصیلات کے مطابق، چاغی کے ہیڈکوارٹر دالبندین سے اس تاریخی کار ریلی کا آغاز ہوا، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ شرکا نے اپنے گاڑیوں میں پاکستانی پرچم لگائے ہوئے تھے اور پاک فوج اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

ریلی کے دوران پولیس کے جوان سیکورٹی کے لیے تعینات تھے۔ اس ریلی میں دو سو میٹر طویل قومی پرچم بھی اٹھایا گیا۔کار ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ چیئرمین میر عبد الودود خان سنجرانی، وائس چیئرمین میر اسفندیار خان یار محمد زئی نے کہا سابق چیئرمین سینٹ اور ایم پی اے چاغی صادق خان سنجرانی، بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی کی ہدایت پر نکالی گئی ہے انھوں نے کہا کہ آج کی اس ریلی میں لوگوں کی شرکت نے یہ واضح کر دیا کہ دالبندین کے لوگ محب وطن ہیں اور وہ اپنے ملک اور فوج سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دالبندین ضلع چاغی ایک پرامن ضلع ہے، اور یہاں کے قبائلی عمائدین اور شہریوں نے ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس ریلی میں شرکت کر کے عوام نے یہ پیغام دیا کہ وہ کسی بھی ریاستی مخالف بیانیہ کی حمایت نہیں کرتے۔ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین نے آخر میں ریلی میں شریک تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں مختصر وقت میں شرکت کر کے شرکا نے اپنے ملک کے ساتھ اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا ریلی شرکا نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔