
سٹیٹ کے ملکیتی ادارے ہر سال600 سے 700 ارب کا نقصان کررہے ہیں، قیصراحمد شیخ
منگل 28 جنوری 2025 14:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کراچی کی نسبت تمام بڑے شہروں سے دور ہے مگراس کے باوجود حکومت کی تمام تر توجہ گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں بڑھانے پر مرکوز ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ100 سال پہلے جو ریلوے کا سسٹم تھا آج بھی وہی ہے جس میں امپروومنٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنا اس بار قرضہ دینے سے ہچکچا رہا ہے اوروہ کہہ رہا کہ پہلا قرضہ تو اتارا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں اسلئے ریلوے کہاں سے اپ گریڈ کریں۔قیصر احمد شیخ نے بتایا کہ چھ ماہ میں 1.3 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری آئی تاہم ہمیں اپنی ایکسپورٹ کو ہر حال میں بڑھانا ہوگا جو ہم بڑھا نہیں پارہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بیوروکریٹک روئیے تبدیل نہیں ہوتے۔ہم ہر سال چار بلین ڈالرز فریٹ کی مد میں ادا کرتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس اپنے جہاز موجود نہیں ہیں۔قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ملکی معاشی استحکام تبھی آئے گا جب سیاسی استحکام ہوگا اور سیاسی استحکام کیلئے سب جماعتوں کو مل کر بیٹھنااورسب کواپنی انا ختم کرکے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں دو دو قدم پیچھے ہٹنا ہو گاکیونکہ جب تک ایسا نہیں ہو گا ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری بھی تب ہی ممکن ہے جب سیاسی استحکام آئے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کا بیحد احترام کرتی اور ان کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے جس کیلئے صنعتی، کاروباری، تجارتی تنظیموں سے مسلسل رابطہ رکھا اور ان کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ، سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا، نائب صدر شاہد ممتاز باجوہ اور اراکین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.