ْآئی جی پنجاب کی ڈی پی او چکوال کے والد کی وفات پر انکی رہائشگاہ پر تعزیت و فاتحہ خوانی

منگل 28 جنوری 2025 20:00

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کے والد کی وفات پر انکی رہائشگاہ پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی رہائش گاہ پر ان کے والد کی وفات پر تعزیت کیلئے دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عثمان انور نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ اور ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لواحقین کو صبر و استقامت کی تلقین کی اور اہل خانہ کو یقین دلایا کہ پولیس فورس ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :