ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودھا کی زیر صدارت اجلاس، ماہ جنوری 2025 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

منگل 4 فروری 2025 22:33

نورپورتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن اختر حسین جوئیہ کی زیر صدارت پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن کی ماہ جنوری 2025 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ جس میں پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن نے ماہ جنوری 2025 میں مہینہ بھر میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے 775مختلف اقسام کے سیفٹی لیکچرز دیے اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ کے 12 مقدمات درج کیے ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف, تیز رفتار، اوورلوڈ، غفلت لاپرواہی سے گاڑیوں کو چلانے والے ڈرائیوران کے خلاف 691 مقدمات رجسٹر کیے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ جدید پولیس ایپ کے ذریعی446543 افراد اور210686 گاڑیوں کو چیک کیا جس میں سے 99 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔ اوورلوڈ گاڑیوں، کم عمر اوربغیر ہیلمٹ استعمال کرنے والے ڈرائیور اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں اور ڈرائیوران کے خلاف 14524 چالان کر کے 1کروڑ 86 لاکھ 82 ہزار روپے جرمانہ قومی خزانہ میں جمع کروایا۔ مزید برآں روڈ پر مسافروں کو 3324 مختلف نوعیت کی ہیلپس فراہم کی۔ ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن اختر حسین جوئیہ نے پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن کی ماہ جنوری 2025 کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔