
گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار اور یکجہتی واک کا انعقاد
منگل 4 فروری 2025 20:20
(جاری ہے)
سینیٹر عبد القیوم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک 1947 سے جاری ہے اور پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا رہے گا۔
انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے اس مؤقف کو دہرایا کہ "کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے" اور یقین دلایا کہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔سینیٹر عبد القیوم خان نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے 1990 میں قاضی حسین احمد کی سفارش پر یوم یکجہتی کشمیر کے آغاز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں ہر سال مظلوم کشمیری عوام کی جدوجہد کو یاد دلانے اور ان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 9 لاکھ سے زائد بھارتی فوج کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو پامال کر رہی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بھارت کسی بھی بین الاقوامی قانون کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں اور ہندوتوا نظریے کے تحت کشمیر کے جغرافیہ اور آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔تقریب میں طالبات نے ملی نغمے، اقبال کے کلام اور کشمیری عوام کی قربانیوں پر مبنی ڈاکومینٹریز بھی پیش کیں ، جس نے حاضرین پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ طالبات نے کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے دعائیں کیں اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعرے بلند کیے۔آخر میں مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ان کے حق خودارادیت کے حصول تک ہر ممکن سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔تقریب کے اختتام پر آڈیٹوریم سے ایڈمن بلاک تک کشمیر یکجہتی واک کی گئی۔ سیمینار میں تمام تعلیمی وانتظامی شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر پنجاب نے سیلاب میں جہیز بہہ جانے والی 9 لڑکیوں کی شادی کی ذمے داری اٹھا لی
-
کالا باغ ڈیم پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے، سلمان اکرم راجہ کی وضاحت
-
چینی قونصل جنرل کا جیو پاک ہسپتال لاہور کا دورہ
-
چھوٹے بڑے ڈیم اتفاق رائے کے بغیر نہ بنائیں، بیرسٹر گوہر
-
کالا باغ ڈیم پر علی امین گنڈاپور کا بیان پارٹی پالیسی نہیں،اسد قیصر
-
نئے ڈیمز سے کھربوں کے پانی ضیاع کو محفوظ بناسکتے ہیں، علیم خان
-
اسلام آباد،11سال سے قتل مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
-
کریمنل ریکارڈ ڈیٹا سسٹم خیبر پختونخوا میں پہلی بار قائم
-
وزیراعلی کی ہدایت پر کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال سیلاب سے متاثرہ دور دراز علاقوں میں پہنچ گئے
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹیٹ بینک کے نو تعینات چیف وقار علی سےملاقات
-
ساہیوال، اسلحہ نمائش کی ویڈیو سو شل میڈیا پر وائر ل ،تاجر کا بیٹا گرفتار، مقدمہ درج
-
مریم نواز کی غیر معمولی سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ اور اداروں کو بدستور متحرک رہنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.