یونیورسٹی آف ہری پور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

بدھ 5 فروری 2025 17:27

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) یونیورسٹی آف ہری پور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام ہوا،یونیورسٹی آف ہری پور میں 05 فروری کے روز یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان،اساتذہ،انتظامیہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی،یونیورسٹی رجسٹرار ریاض محمد نے کشمیر سے متعلق ریاست پاکستان کے بیانیے،اہمیت اور اس حوالے سے یونیورسٹی کمیونٹی پر عائد ذمہ داریوں پر سیر حاصل گفتگو کی جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ اسلامیات کے ڈاکٹر عبدالمھیمن نے تقسیم ہند،مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام کی ایک صدی پر محیط جدوجہد کا تاریخی جائزہ پیش کیا،انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کشمیر میں اب تک تقریبا دولاکھ کشمیری عوام جام شہادت نوش کرچکے ہیں،تقریب کا اختتام پر "یکجہتی کشمیر واک" کا بھی انعقاد کیا گیا۔