یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی

بدھ 5 فروری 2025 22:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر سمیت سکھرمیں بھی کارکنان کی بڑی تعداد نے زیر قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر زبیر حفیظ شیخ ، ممتاز حسین سہتو و دیگر کی قیادت میں مکی مسجد تا سکھر پریس کلب تک ریلی نکالی سکھر پریس کلب پر جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر شرکا نے پارٹی پرچم کے ساتھ پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ، جن پر بھارتی غاصبانہ کے قبضہ کی پرزور الفاظ میں مزمتی تحریریں درج تھیں شرکاء ریلی سے خطابات کے دوران مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج کا دن منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہم مظلوم کشمیری بھائیوں کو یہ باور کراسکیں کہ وہ جدوجہد آزادی کی تحریک میں تنہا نہیں ہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل اقوام متحدہ کی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق کشمیری بھائیوں کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے اور بھارتی ظلم و بربریت کو ختم کیا جائے۔