
سموگ ِفضائی آلودگی کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک ہونا ضروری ہے‘مریم اورنگزیب
حکومت پنجاب انفراسٹرکچر بیسڈ ماحولیاتی بہتری کے منصوبے شروع کر چکی ہے ،دیگر صوبوں کے ساتھ بھی مشاورت جاری ہے
جمعہ 7 فروری 2025 17:26

(جاری ہے)
فضائی آلودگی کی نگرانی کیلئے پنجاب بھر میں 100 جدید اے کیو آئی مانیٹرز نصب کیے جا رہے ہیں، جو سیٹلائٹ سے منسلک ہو کر تازہ ترین فضائی معیار کا ڈیٹا فراہم کریں گے۔
زراعت میں جدیدیت کو فروغ دیتے ہوئے کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے 60 فیصد سبسڈی پر سپرسیڈرز فراہم کیے گئے ہیں۔ انڈسٹریل اخراج کی نگرانی کے لیے پہلی بار ڈیٹا بیسڈ میپنگ کی گئی ہے اور 50 سے زائد صنعتی یونٹس کو ایمیشن کنٹرول سسٹم کی تنصیب کے لیے مالی معاونت فراہم کی گئی ہے۔ لاہور میں 27 الیکٹرک بسیں آپریشنل ہو چکی ہیں، جبکہ دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی ریٹروفٹنگ پر کام جاری ہے۔ پلاسٹک آلودگی کے خاتمے کے لیے 75 مائیکرون سے کم حجم کے پلاسٹک بیگز کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ حکومت پنجاب نے اس حوالے سے قانون سازی بھی کی ہے۔ماحولیاتی بہتری کے لیے عوامی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب گرین ایپ اور ہیلپ لائن متعارف کروائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، حکومت بھارت سے آنے والی سموگ زدہ ہواؤں کے تدارک کے لیے ٹرانس باؤنڈری ڈائیلاگ کا آغازکررہی ہے۔ تاکہ خطے میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کی جا سکیں۔ مریم اورنگزیب نے اس بات پر زور دیا کہ سموگ اور فضائی آلودگی خطے کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، اور اس کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک ہونا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب انفراسٹرکچر بیسڈ ماحولیاتی بہتری کے منصوبے شروع کر چکی ہے اور دیگر صوبوں کے ساتھ بھی مشاورت جاری ہے۔ تمام اقدامات کا مقصد نہ صرف ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنا ہے بلکہ ایک سرسبز اور محفوظ پنجاب کا قیام بھی یقینی بنانا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
شامی بحران میں ایک کروڑ 65 لاکھ افراد انسانی امداد کے منتظر
-
دنیا کے تین شہر بہتر ماحول اور صحت پروری کی بناء پر مثالی قرار
-
حماس اور دیگر مسلح فلسطینی گروہوں سے یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
-
دہشت گردی محض پاکستان کا مسئلہ نہیں ، بھارت بھی اس کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔خورشید قصوری
-
شہبازشریف حکومت فوری مستعفی ہو اور ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں
-
حکومت کا چینی کی سرکاری قیمت 164 روپے مقرر کرنے کا عندیہ
-
امریکا اور افغان طالبان کے درمیان براہِ راست مذاکرات پاکستان کی موجودہ ناجائز حکومت کیلئے سبق ہے
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان
-
غزہ میں ہلاکتوں اور تباہی کے نئے دور پر گوتیرش کا اظہار مذمت
-
خیبرپختونخواہ میں ہر قسم کی کاروباری ادائیگیوں کیلئے یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجراء کا فیصلہ
-
روس یوکرین جنگ: بجلی گھروں پر حملے نہ کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
-
دہشتگردوں کو واپس لانے کی پالیسی جنرل باجوہ، فیض اور بانی پی ٹی آئی کی تھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.