ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان

ہفتہ 8 فروری 2025 14:58

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ، زیارت، چاغی، نوشکی اور ڑوب میں بارش و برفباری کی توقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان،کرم اور وزیرستان میں برفباری کی توقع ہے، گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ آج آزادکشمیر میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل بروز اتوار گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، شمال/مغربی بلوچستان، کشمیر، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔